
صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں افسوسناک واقعہ، عرب شکاریوں کی لائیو ویڈیو سوشل میڈیا پر چلانے والے نوجوان کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما جام اویس نے لائیو ویڈیو چلانے والے نوجوان کو اغوا کیا اور اپنے ڈیرے پر لے جا کر گولیاں مار کر قتل کردیا، نوجوان کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، پولیس کو بھی اطلاع کی مگر تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔
ملیر جام ہاؤس کے باہر سے نوجوان نظام جوکھیو کی لاش ملی، نوجوان کے ورثا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ جام اویس نے نظام جوکھیو کو قتل کیا ہے۔
نجی نیوز چینل کے کراچی کے بیورو چیف امتیاز چانڈیو نے اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا کہ بہت افسوسناک خبر آ رہی ہے کہ ٹھٹہ میں عرب شکاریوں کی لائیو وڈیو سوشل میڈیا پر چلانے کے پاداش میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما جام اویس نے نوجوان کو اغوا کر کہ اپنی اوطاق پر سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا، نوجوان نے قتل کی دھمکیوں پر پولیس کو بھی اطلاع کی مگر اسے کوئی تحفظ نہیں دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1455876756074795017
ایک اور ٹویٹ میں امتیاز چانڈیو کا کہنا تھا کہ پورے ملک کے نوجوانوں اور باضمیر دوستوں سے اپیل، ایک نوجوان کے قتل پر آواز اٹھائیں۔
https://twitter.com/x/status/1455879591130767365
سعید سانگڑی نامی سوشل میڈیا صارف نے قتل ہونے والے نوجوان نظام جوکھیو کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ وڈیو ہے جس کی وجہ سے سندھ کے نوجوان کو قتل کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1455877981096660995
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8nizamjo.jpg