ٹیرف بڑھانا مجبوری ہے ورنہ گیس کمپنیاں بند ہو جائیں گی, چیئرمین اوگرا

gash1i1h31.jpg

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین مسرور احمد خان نے واضح کردیا کہ گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، ٹیرف بڑھانا مجبوری ہے ورنہ گیس کمپنیاں بند ہو جائیں گی,چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آئی ایم ایف دباؤ پر گیس قیمت بڑھائی جارہی ہے، یہ درخواست کمپنیوں کے اخراجات اور سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی وجہ سے آئی ہے اور اس پر ہمارے ماہرین غور کریں گے، ضروری نہیں سارا اضافہ کریں تاہم جو بھی اضافہ ہوا وہ جولائی سے لاگو ہوگا، اسٹیک ہولڈرز اور صنعت کاروں نے مجوزہ اضافے کی سخت مخالفت کی۔

وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزارتِ توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور 3 ماہ میں گیس انفرا اسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی,وزیراعظم نے ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کے لیے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان بھی مانگ لیا۔ انہوں نے 2 ہفتوں میں پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔
 
Nice2MU

President (40k+ posts)

اور ظاہر ہے کمپنیاں بند ہو جانے سے انکے اہلکاروں کی اربوں کروڑوں کی مراعات بھی ختم ہو جائینگی۔۔
 
Back
Top