
پنجاب کے شہر ٹیکسلا تھانے کی حدود میں ڈھوک سادو کے علاقے کے مکین نے غربت سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
شہری کی بجلی کا بھاری بل ادا نہ کرنے کی استطاعت نہیں تھی,
خاندانی ذرائع کے مطابق دو بچوں کا باپ ملک طاہر گزشتہ چار ماہ سے بے روزگار تھا اور بجلی کے بل کی مقررہ تاریخ گزر جانے کی وجہ سے ڈپریشن تھا۔
ذرائع کے مطابق بل کی ادائیگی نہ کرنے پر ملک طاہر کی بھائیوں کے ساتھ بحث ہوگئی جس سے معاملات مزید خراب ہوگئے تھے
بدھ کو طاہر نے خود کو ایک کمرے میں بند کر کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی
پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی,ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کر دی۔
گوجرانوالہ میں بجلی کے بھاری بھرکم بل کی ادائیگی کے معاملے پر جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا تھا, ڈسکہ میں خاتون نے بجلی کے بل کی وجہ سے خودسوزی کی کوشش بھی کی تھی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilaj11.jpg