ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان

7bariksjjdkdkdjjd.png

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے، امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل 29 جون کو باربیڈوس میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے اس بار ورلڈ کپ کیلئے تاریخ انعامی رقوم کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ اس بار ایونٹ میں شامل ٹیموں کو انعامی رقوم کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 12 لاکھ 50ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔

GPKuAE9WEAAHTYo


اس سال ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ملے گی، آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے فاتح ٹیم کو 24 لاکھ50ہزار ڈالرز کا انعام دیا جائے گاجبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 12 لاکھ 80 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔


اس کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں ہارنے والی 2 ٹیموں کو 7لاکھ 87ہزار 500 ڈالر فی ٹیم ملیں گے، سپر ایٹ مرحلے میں باہر ہونے والی چار ٹیموں کو 3لاکھ 82ہزار 500 ڈالر فی ٹیم، نویں سے 12ویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 2لاکھ 47ہزار 500 ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر آخری 8 ٹیموں کو فی ٹیم 2لاکھ 25ہزار ڈالرز کا انعام دیا جائے گا، سیمی فائنل اور ائنل کے علاوہ ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو 31ہزار 154 ڈالرز اضافی بھی ملیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال کھیلے جانے والا ٹی 20 ورلڈ کپ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈ کپ ہے 28 روز تک جاری رہنےوالے اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے راؤنڈ میں 40 میچز کھیلے جائیں گےجس میں سے8 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں کولیفائی کریں گی اور سپر ایٹ میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچیں گی۔
 
Last edited:

Back
Top