پارلیمنٹ اراکین کو تحفظ دیں یا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو تالا لگا دیں، علی محمد

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
16232640fca5ef2.jpg


رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مستی خیل کے سوال پر جو ردعمل آیا وہ بہت غلط تھا، آئین اور قانون سے بڑا تو کوئی نہیں، یا اراکین کو تحفظ دیں یا پبلک اکاونٹس کمیٹی کو تالا لگا دیں، ہم یہ معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے، ہماری لیڈرشپ کو اپنی کھال موٹی رکھنی چاہیے۔

آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا سب نے مستی خیل کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا، چاہے وہ حکومتی ممبران ہوں یا اپویشن کے۔ مستی خیل کے سوال پر جو ردعمل آیا وہ بہت غلط تھا۔

علی محمد خان نے کہا کہ آئین اور قانون سے بڑا تو کوئی نہیں، سب نے ثنا اللہ کو سپورٹ کیا، یا تو اراکین کو تحفظ دیں یا پبلک اکاونٹس کمیٹی کو تالا لگا دیں، ہم یہ معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ہماری لیڈرشپ کو اپنی کھال موٹی رکھنی چاہیے، میری تو خان صاحب کے ساتھ ٹریننگ ہو چکی ہے، اصل معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے کا ہے، اس پر توجہ ہونی چاہیے، اگر وہ احتساب کی بات کرتے ہیں تو انھیں نشانہ نہ بنایا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی میں کسی کو جذباتی نہیں ہونا، میرا کوئی سگا نہیں میں اپنا کام کرتا ہوں اور گھر جاتا ہوں، ہمیں کوئی عہدہ نہیں چاہیے، ہم عہدوں کے لیے پی ٹھی آئی میں نہیں آئے تھے، ایک ڈیمانڈ ہے کہ جس کو ذمے داریاں ملی ہیں وہ پوری کریں۔

انھوں نے کہا کہ میں نیشنل اسمبلی ممبر ہوں، کوئی حکومت کی فسطایت اور ظلم پر بات نہیں کر رہا ، عمران خان اور شاہ محمود پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔ اصل ایشوز سے ہٹایا جا رہا ہے۔

نیوز انسائٹ پروگرام کے آخر میں سوال کے جواب میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میں کسی مذاکرات کا حصہ نہیں ہوں، اگر ہوں بھی تو میں نہیں بتاؤں گا۔ اگر مذاکرات ہو رہے ہیں، تو اچھی بات ہے اور نہیں ہو رہے تو لمحہ فکریہ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آدھے سے زیادہ آبادی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت نظام کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے جو تکلیف سہنی تھی وہ کاٹ لی ہے، ہمیں تو دہشت گردی کی جنگ لڑنی ہے، ملک اکانومی ٹھیک کرنی ہے۔ دنیا میں پاکستان کو ایک مقام دلانا ہے۔ پاکستان کا رکا ہوا نظام چلانا ہے، اس وقت تو عمران خان سے زیادہ نطام کو ضرورت ہے۔


Source
https://twitter.com/x/status/1912484528288907646
 
Last edited by a moderator:

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
آئین اور قانون سے بڑا تو کوئی نہیں،

kahaan ho miyaan !
Tumharay mulk mein Faujiyon k siwaa koi bhi bara nahi.
na Quraan, na sunnat. Na Aaeen na Qanoon.

Miyaan !
Aap to bas apni zulfon par dhiyaan dein.
 

Back
Top