پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیاں کیا ہیں؟

ammarkshamsi

Politcal Worker (100+ posts)
پانامہ لیکس کیا ہے؟
پانامہ امریکی ریاست میکسیکو اور کولمبیا کے درمیان موجود ایک جزیرے پر واقع ایک ملک ہے، پانامہ پیپر اسکا مقامی اخبار ہے جس نے پانامہ لیکس کے نام سے دنیا بھر کے مختلف بڑے لوگوں کے پیسوں کا راز افشاں کیا ہے جس میں پاکستان کے حکمران جماعت کے سربراہ میاں نواز شریف اور انکے بچوں کا بھی نام ہے۔
آف شور کمپنی کیا ہے؟
ایسی کمپنی جو آپ کسی غیر ملک میں بنائیں یا چلائیں اسے آف شور کمپنی کہتے ہیں، مثال کے طور پر آپ پاکستانی ہیں اور آپ دبئی میں کمپنی بنائیں تو آپ کی دبئی میں کمپنی آف شور کمپنی کہلائے گی، دبئی میں بھی اور پاکستان میں بھی۔
کیا آف شور کمپنیاں قانونی طور پر جائز ہیں یا نہیں؟
پاکستانی کے قانون کا مجھے زیادہ علم نہیں ہے لیکن دنیا کے تقریباً ہر ملک میں آف شور کمپنی بنانا قانونی طور پر جائز ہے۔ دبئی، امریکہ، انگلینڈ وغیرہ میں آپ آف شور کمپنی بنانا چاہیں تو آپ سے حساب لیا جاتا ہے کہ آپ کتنے پیسوں سے کمپنی بنانے جا رہے ہیں، کمپنی کیا کام کرتی ہے یا کرے گی، آپ نے یہ پیسہ کہاں سے لیا، آپ نے اس پیسے پر کتنا ٹیکس دیا وغیرہ وغیرہ۔ لیکن کچھ ریاستیں نہ صرف یہ سب سوال و جواب نہیں کرتی بلکہ آپ کے پیسوں کے لین دین کو مکمل خفیہ رکھتی ہیں، جیسا کہ پانامہ۔
شریف فیملی کی آف شور کمپنیاں قانونی یا غیر قانونی؟
یہ بات تو تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گی کہ شریف فیملی کی کمپنیاں قانونی ہیں یا نہیں لیکن دو نکات شریف فیملی کی ان کمپنیوں کے غیر قانونی ہونے کی دلیل دیتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ شریف فیلمی جنوری 2016 تک ان کمپنیوں کی ملکیت کا انکار کرتی رہی ہے۔
2۔ اگر یہ کمپنیاں جائز پیسوں سے اور جائز طریقے سے بنائی گئی تھی تو ان کو چھپانے کی کیا ضرورت تھی؟
 
Last edited by a moderator: