
سوشل میڈیا پر #ArnabGoswami اور #ISIon5thFloor ٹاپ ٹرینڈز۔۔ سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے اور میمز شئیر کرکے ارناب گوسوامی کا مذاق اڑاتے رہے
بھارت کے متنازع صحافی ارناب گوسوامی پاکستان دشمنی میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں لیکن اب ایک بار پھر ان کا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا انہی کے ٹی وی چینل پر بری طرح بے نقاب ہوگیا اور وہ ایک مذاق بن کر رہ گئے ۔
کچھ روز قبل ارناب گوسوامی نے ایک پروگرام میں پاکستانی تجزیہ کار کی موجودگی میں دعویٰ کیا کہ پاک آرمی آفیسرز نے سرینہ ہوٹل کابل کے 5ویں فلور پر ڈیرے ڈالے ہیں
ارناب گوسوامی نے پاکستانی تجزیہ کار کو جارحانہ انداز میں یہ بھی کہا کہ میرے انٹیلی جنس سورسز کو چیلنج نہ کریں۔
پاکستانی تجزیہ کار اس پرپاکستانی تجزیہ کار نے جواب دیا کہ کابل کا سرینہ ہوٹل صرف دو فلور پر مشتمل ہے، اس کا پانچواں فلور ہے ہی نہیں۔ جس پر ارناب گوسوامی شرمندہ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ارناب گوسوامی کا خوب مذاق اڑایا اور دلچسپ میمز اور تبصرے کرتے رہے۔

معروف صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید کا اس پر کہنا تھا کہ ہمارے بعض لبرل دانشور ارناب گوسوامی سے متاثر ہیں کہ کہ اس کی پیش گوئیاں درست ہوتی ہیں۔ کیوں نہ ہوں " را" کی معلومات۔ ورنہ جھک مارتا ہے۔ جیسے کابل کے دو منزلہ سرینہ ہوٹل کی پانچویں منزل پہ آئی ایس آئی کے افسروں کی "سازش" کا انکشاف۔ افغانستان میں بے آبرو بھارتی پاگل ہو گئے۔
https://twitter.com/x/status/1439698525131100160
سعداللہ نے تبصرہ کیا کہ یلڈنگ کو الٹا کرو تو 12 فلور نظر آتے ہیں یہ ارناب گوسوامی کا سٹائل ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1439648528360411137
صدام الحق کا کہنا تھا کہ یہ ارناب گوسوامی یا ان کی حفیہ ایجنسی کی ذہانت کی غلطی نہیں ہے ، یہ ہندوستان کے تعلیمی نظام کی ناکامی ہے جو اسے بنیادی "گنتی" سکھانے میں ناکام رہی
https://twitter.com/x/status/1439649726085873670
ایک سوشل میڈیا صارف نے ہوا میں معلق پانچویں فلور کی تصویر شئیر کرکے ارناب گوسوامی سے سوال کیا کہ اب ٹھیک ہے؟
https://twitter.com/x/status/1439634754412875783
جہانزیب بچہ کا کہنا تھا کہ ب تو ہنسی بھی نہیں آتی بلکہ ترس آتا ہے ارناب گوسوامی پر ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1439575101444435974
دیگر سوشل صارفین نے بھی ارناب گوسوامی کا خوب مذاق اڑایا
https://twitter.com/x/status/1439528467465322498
https://twitter.com/x/status/1439771804059459587
https://twitter.com/x/status/1439609967107973127
https://twitter.com/x/status/1439628597204029441
https://twitter.com/x/status/1439566343099990023-
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/XuLBkvu.jpg