
پانچ آئی پی پیز کمپنیوں نے بجلی کی فروخت سے متعلق معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر سائن کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کی خرید اور کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، پانچ ایسی آئی پی پیز کمپنیاں ہیں جنہوں نے حکومت کے ساتھ اپنے معاہدوں کو ختم کرنے کی دستاویزات پر ابتدائی دستخط کردیے ہیں۔
اب سے ان آئی پی پیز کمپنیوں کو کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی، میسرز روش پاور،میسرز حبکو پاور،صبا پاور پلانٹ، اے ای ایس لال پیر پاور اور اٹلس پاورنے 40 ارب روپے کے سودکو بھی ختم کردیا ہے اور 1994 سے 2002 کے درمیان کیے گئے معاہدوں کے خاتمے کے کی آفیشل دستاویزات پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔
ان کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا حصہ رہنے والے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ 3 سے 10 سالوں کے دوران 300 ارب روپے کی دیو ہیکل رقم بچائی جائے گی، تاہم کیپسٹی چارجز اور بجلی کی لاگت پر آنے والے ماضی کےا خراجات کو ادا کی جائے گی۔
ان کمپنیوں سے 2400 میگاواٹ کے معاہدے کیے گئے تھے جن کے ختم ہونے کے بعد اب یہ بجلی نظام کا حصہ نہیں رہے گی، این ٹی ڈی سی نے ان کمپنیوں سے ٹیک اینڈ پے کے طریقہ کار کے تحت بجلی خریدنے سے انکار کردیا ہے، حکومت کو بجلی کے نرخوں میں صفر اعشاریہ 65 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا اور سالانہ یہ ریلیف مجموعی طور پر 65 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ابتداء ہے، اگلرے مرحلے میں مزید 18آئی پی پیز کمپنیوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے گی اور ان کمپنیوں سے ٹیک اینڈ پے موڈ پر معاہدے کیے جائیں گے اور کیپسٹی پیمنٹس والے معاہدوں کو ختم کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6ippsmaaangay.png