
امریکی خبررساں ادارے "ٹائم" نے پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے واضح امکانات پر امریکی خاموشی اور لاتعلقی پر اہم سوالات اٹھادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ہفت روزہ جریدے"ٹائم" نے ایک خصوصی مضمون شائع کیا ہے جس میں پاکستان کے عام انتخابات میں دھاندلی کے امکانات پر امریکہ کی حیران کن خاموشی اور لاتعلقی سمیت عمران خان کے خلاف مقدمات کے ٹرائل اور سزائیں سنائے جانے پر اہم سوالات اٹھادیئے ہیں۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بند کمرے میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران میڈیا، عوام یا عمران خان کی قانونی ٹیم میں سے کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی، عمران خان کے خلاف 180 الزامات کے تحت مقدمات چلائے گئے اور ملک کے ایک مقبول لیڈر کی اقتدار میں واپسی کی راہ کو مکمل طور پر مسدود ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1754422860511097263
مضمون میں ہیومن رائٹس واچ میں ایشیائی امور کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گوزمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کسی بھی طرح سے شفاف دکھائی نہیں دیتے مگر امریکہ اس کے باوجوداس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دے رہا جو کہ حیرت انگیز معاملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی موجودہ قیادت عمران خان کو سنائی جانےوالی سزاؤں کے معاملے پر بھی مکمل طور پر خاموش ہے، اگر پاکسان کسی بھی طرح سے خرابیوں سے آلودہ وہوتا ہے تو یہ امریکی قیادت کیلئے بھی درد سر بن سکتا ہے۔
امریکی جریدے نے عمران خان سے بائیڈن انتظامیہ کی ناراضگی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی عمران خان سے اچھی نہیں بنی، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سرد مہری آئی،عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام بھی امریکہ پر عائد کردیا جس سے صورتحال مزید خراب ہوئی، ساتھ ہی عمران خان نے روس اور چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کیے اور روس کی جانب غیر معمولی جھکاؤ بھی دکھایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3تیمعکجھاججسگدد.png