
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی ویزا پابندیوں کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ سفارتخانے نے کہا ہے کہ میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس حقائق سے میل نہیں کھاتیں۔
ایک بیان میں، پاکستانی سفارتخانے نے واضح کیا کہ پاکستان اور امارات کے مابین گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، اور دونوں ممالک کی حکومتیں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تشویش کے امور کو حل کرنے کے لیے سرکاری روابط اور تعمیری گفت و شنید کے ذریعے پرعزم ہیں۔
سفارتخانے نے مزید کہا کہ اماراتی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رہے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ پاکستانی حکومت او رسفارتخانے کی یہ کوشش ہے کہ ہر قسم کی معلومات کو درست اور واضح انداز میں پیش کیا جائے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
یہ تردید اس وقت سامنے آئی ہے جب کچھ میڈیا رپورٹس میں پاکستان کے شہریوں کے لیے ویزا کے معاملات میں مشکلات کی بات کی گئی تھی۔ پاکستانی سفارتخانے نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کرنے کے حوالے سے وجوہات واضح کر دی ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ پابندی پاکستانی شہریوں کے مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویوں اور مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث عائد کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/F7q3Kw6/emb.jpg