پاکستانی فلمی ستاروں کا سرکاری اعزازات واپس کرنے کا اعلان

battery low

Chief Minister (5k+ posts)


205996-SyedNoorPhotoFile-1386703082-600x450.webp

پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور ہدایتکار سید نور اور دیگر فنکاروں نے اپنی سرکاری اعزازات حکومت کو واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات صرف دیوار کی زینت بن کر رہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت فنکاروں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کرتی، نہ ٹرین میں آدھی ٹکٹ پر سفر کا موقع ملتا ہے اور نہ ہی ہوائی سفر میں کوئی رعایت دی جاتی ہے۔
یہ اعلان اداکارہ میرا کی رہائشگاہ پر منعقدہ عشایئے کے دوران کیا گیا، جو پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔ عشائیے میں نامور فلمی شخصیات جیسے کہ شہزاد رفیق، مسعود بٹ، صفدر ملک، معمر رانا، لیلی علی اور گلوکار وارث بیگ نے بھی شرکت کی۔ سید نور کے اعلان پر تقریب میں موجود تمام شخصیات نے تالیاں بجا کر اس فیصلے کی حمایت کی۔

معمر رانا نے اس موقع پر کہا کہ کچھ لوگ ہمیں فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ ہمیں آپ نے دیا کیا ہے؟ اداکارہ میرا نے کہا کہ اگر وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی اصل کہانی سنائیں گی تو وہ جذباتی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دل اور آنسو اس انڈسٹری سے جڑے ہیں، جس کی کہانی ایک پل میں نہیں سنائی جا سکتی۔

Source
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
کوئی مسئلہ نہیں - کنجر اتنی اہمیت نہیں رکھتے قوم کے لئے
میرا سے کہنا کو رونے والی کہانی نہ سناۓ -- ساڈا حاسا نکل جاے گا
 
Why would you get discounted prices on Railway/Airline tickets.? Acting was your profession not a service to your country. Money you have made doing that was yours not government's.
 

Back
Top