پاکستانی فلم’منی بیک گارنٹی‘میں وسیم اکرم بھی جلوہ گر،کب ریلیز ہوگی؟

wasim-akram-mbg-film.jpg


پاکستانی فلم’منی بیک گارنٹی‘ آئندہ سال ریلیز ہوگی، وسیم اکرم بھی جلوہ گر

پاکستان کے معروف کمرشل ڈائریکٹر اور کامیڈین فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ آئندہ سال 21 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی،فلم کو 2020 میں ریلیز ہونا تھا لیکن وبائی مرض کوڈ 19 کی وجہ سے ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔

فلم میں معروف ادکار فواد خان کے ساتھ سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی ادکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، جبکہ شینیرا اکرم کی اداکاری کا اس فلم سے ڈیبیو ہوگا،فیصل قریشی، اداکار فواد خان ،عائشہ عمر، مانی، وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شینیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شئیر کیا گیا۔



دیگر کاسٹ میکال ذوالفقار، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، شایان خان، مانی، علی سفینہ، مرحوم احمد بلال، عدنان جعفر، شفاعت علی ، اقدس وسیم ، عائشہ عمر ، کرن ملک اور حنا دلپزیر بھی شامل ہیں،فلم کی شوٹنگ کراچی اور تھائی لینڈ کے کچھ حصوں میں کی گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator: