
متحدہ عرب امارات حکومت نے پاکستان میں کیے جانے والے کورونا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار کے حوالے سے پاکستانی حکومت کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو خط لکھا گیا جس میں پاکستانی ایئرپورٹس پر کیے جانے والے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹس کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یواے ای نے خط میں کہا ہے کہ رواں برس اگست کے مہینے میں تقریبا 75ہزار سے زائد مسافروں نے یو اے ای کا سفر کیا، ان میں سے 684 مسافروں نے یو اے ای پہنچنے پر کیے گئے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں، حالانکہ ان تمام لوگوں کے پاس پاکستان میں کیے گئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹس کی رپورٹس موجود تھیں جو منفی تھیں۔

این سی او سی کو موصول ہونے والے خط میں یو اے ای نے غیر معیاری کورونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کے خلاف نوٹس لینے اور سخت ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستانی غیر معیاری پی سی آر ٹیسٹ سے بیرون ملک پاکستان کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، لہذا پاکستان کی مجاز اتھارٹی ایئرپورٹس پر لیبارٹریز کی جانب سے کیے جانے والے ٹیسٹس کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/CJGW4r8/uae.jpg
Last edited: