پاکستانی ویب سائٹ کی غلطی کی وجہ سے آئرلینڈ کی سڑکوں پر سینکڑوں افراد جمع

M A Malik

Moderator
Staff member
Siasat.pk Web Desk
parad.jpg

ایک پاکستانی ویب سائٹ کی غلطی کی وجہ سے آئرلینڈ میں سینکڑوں افراد ہیلووین پریڈ دیکھنےکیلئے سڑکوں پر نکل آئے،مگر یہ دیکھ کر شدید حیران رہ گئے کہ مذکورہ مقام پر کسی بھی قسم کی پریڈ نہیں ہوئی۔
رواں ہفتے جمعرات کو آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں او کونل سٹریٹ پر سینکڑوں افراد ہیلووین کی پریڈ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہاں نہ تو کوئی پریڈ تھی اور نہ پولیس اہلکار۔
اس مقام پر لوگوں کی اتنی بڑی تعداد جمع ہو گئی کہ آئرش پولیس کو باقاعدہ ایک بیان جاری کرنا پڑا کہ وہاں کوئی پریڈ نہیں ہو رہی اور تمام افراد ’محفوظ طریقے سے منتشر‘ ہوجائیں۔
لیکن جب او کونل سٹریٹ پر کوئی ہیلووین پریڈ تھی ہی نہیں تو وہاں لوگوں کی عوام آ کیسے پہنچی؟ ’مائی سپرٹ ہیلووین ڈاٹ کام‘ نامی ویب سائٹ پر ان تقریبات کی تفصیلات شیئر کی گئیں تھی جو آئرلینڈ اور دیگر ممالک میں ہو رہی تھیں اور اسے ہی دیکھ کر لوگ ڈبلن کی او کونل سٹریٹ پر جمع ہوئے۔
یہ ویب سائٹ پاکستان سے چلائی جاتی ہے اور اس کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ ایک ’غلطی تھی، مذاق نہیں تھا اور نہ ہی کوئی دھوکہ دہی تھی۔‘
ویب سائٹ کے مالک نے بی بی سی نیوز این آئی کو بتایا کہ: ’ہم انتہائی شرمندہ ہیں اور شرمسار ہیں۔ ہم معذرت خواہ ہیں کیونکہ ہمارے سبب لوگوں کا وقت اور پیسہ برباد ہوا۔‘
ویب سائٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے اور یہ مسئلہ اس وقت کھڑا ہوا جب ویب سائٹ کے ایک لکھاری نے گذشتہ برس کے ایونٹ کی تفصیلات کو ’لاعلمی‘ میں پبلش کردیا۔
ان کے مطابق آرٹیکل پبلش ہونے کے بعد ایونٹ کی تفصیلات ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر ’وائرل‘ ہو گئیں، حالانکہ ویب سائٹ نے اس آرٹیکل کو اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی شیئر نہیں کیا تھا۔
’آئرلینڈ میں ہمیں کسی نے آگاہ نہیں کیا کہ اس بار یہ پریڈ منعقد نہیں ہو رہی۔ اگر انھوں نے شام سے پہلے ہمیں آگاہ کر دیا ہوتا تو ہم یہ آرٹیکل پہلے ہی حذف کر دیتے۔‘
ویب سائٹ کے مالک کے مطابق جب انھیں بتایا گیا کہ ہیلووین کی یہ پریڈ نہیں ہو رہی تو انھوں نے فوری طور پر اسے آرٹیکل حذف کردیا۔
 

baaghi01

Senator (1k+ posts)
Har kam mein 2 numbri aur kehte hain leaders corrupt hain. Ye qaum chor hai.
“Kisi ne batay nhi agar pehle batae tau correct kar lete” wah ye bhi dosron ki ghalti
 

Back
Top