پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈرانڈیکس6سال بعد 50ہزار پوائنٹس کی سرحد عبور کرگیا

7opppschhsaal.png

ہنڈر انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی سرحد عبور کر گیا جسے معاشی ماہرین اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں: رپورٹ

امریکی کرنسی کی قدر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کے بعدپاکستان سٹاک ایکسچینج سے بھی اچھی خبریں آنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایک) کے بینچ مارک کراچی سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 6 سالوں کے طویل عرصہ بعد 50 ہزار پوائنٹس کی سرحد عبور کر گیا ہے جسے ملکی معاشی ماہرین کی طرف سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے آخری دفعہ 7 جون 2017ء کو 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی۔

Capture.jpg


پاکستان سٹاک ایکسچینج کی آفیشل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس صبح 11 بج کر 23 منٹ پر 50 ہزار 17 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے 2 گھنٹے بعد 49 ہزار 787 پوائنٹس پر پہنچ گیا اور کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔

پاکستانی کاروباری گروپ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ نے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ سے ایک پوسٹ میں لکھا کہ: ہنڈرڈ انڈیکس میں 286 پوائنٹس (50 ہزار 17 پوائنٹس یا 0 اعشاریہ 58 فیصد) اضافہ ہوا ہے۔ 6 سالوں کے بعد 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوئی ہے اس سے پہلے ایسا 7 جون 2017ء میں ہوا تھا۔

عارف حبیب گروپ انٹرمارکیٹ سکیورٹیز کے ایکویٹی کے سربراہ رضا جعفری کے مطابق حکومت کی طرف سے معاشی سرگرمیوں پر مکمل توجہ کے کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے پر سرمایہ کار نظر رکھے ہوئے ہیں جس سے ان توقعات کو تقویت مل رہی ہے کہ شرح سود اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

رضا جعفری کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع حاصل کرنے کے لیے حصص کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے لیکن آئی ایم ایف کے کامیاب جائزہ سے ہنڈرڈ انڈیکس کو نئی ریکارڈ سطح تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ممکنہ طور پر سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی طرف سے اگلی قسط کے اجراء نے 100 انڈیکس کی تیزی میں کیٹالسٹ کا کردار ادا کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1714168772767146426
عارف حبیب گروپ کے احسن محنتی کا کہنا تھا کہ تجارت میں اضافے کے باعث آمدنی کے سیزن میں مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی نظر میں نگران وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک پر گفتگو اور روپے کی اضافہ میں اضافہ ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی سے افراط زر اور کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1714229167489949706
 
Last edited:

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
مزے کی بات یہ ہے کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ جو ہے وہ نیگٹو میں چلی گئی ہے جو کہ پلس میں اچھی خاصی تھی عمران خان کے دور تک اور یہاں پہ بات ہو رہی ہے جی کہ سٹاک ایکسچینج بہت اچھی ہو گئی ہے ماشاءاللہ جی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کم ہو گئی اور سٹاک ایکسچینج اچھی ہو گئی کیا بات ہے ایسا جادو حافظ صاحب ہی کر سکتے ہیں
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
جو اسوقت سٹاک مارکیٹ میں پیسہ لگا رہا ہے اسے یقین ہے کہ اب الیکشن تو ہونے نہیں ہیں۔ جتنی گرنی تھی مارکیٹ گر گئی ہے۔ باہر سے انوسٹمنٹ اب آنی نہیں ہے۔ پڑا پڑا پیسہ مہنگائی کی نظر ہورہا ہے۔ تو مرتا کیا نہ کرتا' لوگ واپس دکان پر پہنچ گئے ہیں۔
کیا ناگزیر معیشت چلانا یا کم از کم معیشت چلانا کوئی کامیابی ہے۔ یقینا موجودہ نظام کے حامیوں کے لیے اچھی خبر ہے۔

مگر جمہوری ادارے کمزور ہورہے ہیں۔ یا تو اب چین بننے کی طرف قدم اٹھایا جارہا ہے یا پھر شمالی کوریا۔ کیونکہ انکی معیشت پاکستان سے تو بہتر ہی ہے۔ اور چین کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ مغرب کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے جب تک کے عمران خان کو الیکشن سے دور رکھا جائے۔

مگر مغرب نے چین کو بڑی مشکل سے برداشت کیا ہے جہاں پر جمہوریت نہیں ہے۔ کبھی بھی کسی ملک کو چین نہیں بننے دے سکتے۔ اسلیے عاصم منیر صاحب کی ضرورت جس دن ختم ہوئی' اسی دن الیکشن کا دباو پڑنا شروع ہوجائیگا۔ پھر عاصم منیر صاحب نے 3 ایکسٹنیشنیں تو لینے کا ارادہ کرہی لیا ہے تاکہ 2 تو مل جائیں۔ اسلیے پاکستانیوں پر پھر ایک مشکل دور آسکتا ہے۔ اور مغرب کی کوئی دلی خواہش تو ہے نہیں کہ پاکستان میں امن آئے اسلیے انکے دباو کے برعکس اگر پاکستانیوں کو پھر خوار کیا جائیگا تو انکے کونسے سمندر خالی ہوجائیگے یا دریا سوکھ جائینگے جو انکو فکر ہوگی۔

الیکشن کا دباو ڈال کر دنیا کے آگے سچے ہوجائیگے۔ پھر پاکستانیوں کو چبانے کے لیے ایک بیانیہ مل جائیگا۔ طاقتور حلقوں کے لیے گرفتاریاں کرنے کا ایک موقع اور نکل آئیگا۔ پولیس کے لیے گھر گھر گھس کے لوٹنے کے بھی سبب بن جائیگا۔ یعنی دنیا بھی خوش' موجودہ نظام بھی خوش' ادارے بھی خوش۔ اور مشکل سہے گا کون' عوام۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
مزے کی بات یہ ہے کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ جو ہے وہ نیگٹو میں چلی گئی ہے جو کہ پلس میں اچھی خاصی تھی عمران خان کے دور تک اور یہاں پہ بات ہو رہی ہے جی کہ سٹاک ایکسچینج بہت اچھی ہو گئی ہے ماشاءاللہ جی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کم ہو گئی اور سٹاک ایکسچینج اچھی ہو گئی کیا بات ہے ایسا جادو حافظ صاحب ہی کر سکتے ہیں
ناچو بی سی پٹواریوں ناچو
Munawarkhan ahameed taban Citizen X Will_Bite Dr Adam

کیا یاد کروا دیا ظہیر تم نے صبح سویرے - چلو پچاس کروڑ کی عمرانی کرپشن لمٹ کی طرح تمہیں عمران خان کا ایک اور کرتوت بتاتا ہوں - جو یقینی طور پر تمہیں بلکل پتا نہیں ہو گا

٢٠١٩ میں جب عمران خان ملک کا بیڑا غرق کر رہا تھا تو شبر زیدی (جو سٹاک بروکروں کا ٹٹو ہے) اس نے عمران خان کے کان میں پھوسی ماری کہ سٹاک مارکیٹ کو بڑھاؤ تو کچھ اچھا نظر آنے لگے گا
تو عمران خان نے بیس ارب روپے کا سٹاک فنڈ بنایا تا کہ حکومت سٹاک میں انویسٹ کرے - یہ پیسہ این ای ٹی میں غریب سرکاری ملازموں کی پنشن کا تھا - ایک ڈیڑھ سال میں سارا پیسہ سٹاک بروکروں کی جیب میں پہنچ گیا اور عمران خان یہ جوا ہار گیا - اسے غصہ چڑھا تو اس نے اچانک شبر زیدی کی توکڑ پر لات مار کے اسے باہر نکال دیا -
اور اس جوے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی

بیٹا جی یہ ایک اور کافی تگڑا کیس مران کھان کے لئے پکا تیار پڑا ہوا ہے -- اگر مران کھان شبر زیدی پر نیب کیس بنوا کر اسے اندر کروا دیتا تو خد بچ جاتا لیکن اس نے اس پر مٹی ڈال کر اپنے لئے کافی گہرا کھڈا کھودا ہوا ہے



 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
مزے کی بات یہ ہے کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ جو ہے وہ نیگٹو میں چلی گئی ہے جو کہ پلس میں اچھی خاصی تھی عمران خان کے دور تک اور یہاں پہ بات ہو رہی ہے جی کہ سٹاک ایکسچینج بہت اچھی ہو گئی ہے ماشاءاللہ جی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کم ہو گئی اور سٹاک ایکسچینج اچھی ہو گئی کیا بات ہے ایسا جادو حافظ صاحب ہی کر سکتے ہیں
well he is not my leader but yes i do remeber pti sending him abroad lol
ناچو بی سی پٹواریوں ناچو
Munawarkhan ahameed taban Citizen X Will_Bite Dr Adam

شبر زیدی بہت اچھا کام کر رہا تھا -- ایف بی آر میں اس کے دور میں بہت اچھی تبدیلیاں ایں - لیکن یہ بندہ اچانک منظر سے غائب ہوا - اور اس نے کہا کہ جی میں اس نوکری سے پاغل ہو رہا تھا - میری ذہنی صحت خراب ہو رہی تھی -- اصل میں یہ جوا اس کے دماغ میں کیڑا بن کر گھسا ہوا تھا

 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
مزے کی بات یہ ہے کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ جو ہے وہ نیگٹو میں چلی گئی ہے جو کہ پلس میں اچھی خاصی تھی عمران خان کے دور تک اور یہاں پہ بات ہو رہی ہے جی کہ سٹاک ایکسچینج بہت اچھی ہو گئی ہے ماشاءاللہ جی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کم ہو گئی اور سٹاک ایکسچینج اچھی ہو گئی کیا بات ہے ایسا جادو حافظ صاحب ہی کر سکتے ہیں
Here, I was lucky. I found the link which shows Stockbrokers behind this idea of 20 billion Rs fund.

 

khan1953

Senator (1k+ posts)
How much this country is controlled by patloon less army , we should realize now. Everything is controlled