پاکستان امریکی ونٹی لیٹر پر چل رہا ہے،خواجہ آصف کا پرانا بیان وائرل

khai1h1h21h332.jpg

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے امریکی کانگریس کی قرارداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسے ملک کی طرف سے آئی ہے جو پچھلی پوری صدی میں دنیا بھر میں جمہوری حکومتوں کے تختے اُلٹتا آیا ہے۔

وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پاکستانی وزیرِ دفاع نے امریکہ میں 2016 اور 2020 کے صدارتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی اور بیرونی مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1805991428247679190
وزیر دفاع نے امریکی کانگریس کی قرار داد پر ردعمل دیا اور کہا کہ امریکی کانگریس نے بےقاعدگیوں کے دعوؤں کے بعد پاکستان کےانتخابات کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں نے ہی ان انتخابات میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کے الزامات لگائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیوں نہ امریکی انتخابات میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کی تحقیقات کا اقوام متحدہ سے کہا جائے۔

یہی خواجہ آصف آپریشن رجیم چینج کے بعد کہا کرتے تھے کہ امریکہ جب چاہے وینٹی لیٹر اُتار دے، جب چاہے ہمارا تیل بند کر دے، جتنی تھوڑی بہت معیشت چل رہی ہے وہ امریکہ کی وجہ سے ہے، امریکاچاہے تو پاکستان کے لیے بے شمار مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں امریکہ کیساتھ اچھے تعلقات رکھنے چائیں اور بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے، سائفر کو سیاسی ایشو بنایا جارہا ہے
https://twitter.com/x/status/1806775047391994309
صحافی اطہر کاظمی نے خواجہ آصف کے پرانے کلپ چلائے اور کہا کہ امریکی کانگریس کی قرار داد پر ناخوش حکومتی رہنما کچھ عرصے پہلےتک قوم کو بتاتےتھےکہ پاکستان امریکی ونٹیلیٹر پر چل رہا ہے

انہوں نے شہبازشریف کا ایک کلپ بھی چلایا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا اور تبصروں کی زینت بنارہا۔شہباز شریف نےا س وقت ایک نجی شو میں کہا تھا کہ

beggars can’t be choosers

اطہر کاظمی نے کہا کہ مسئلہ قرارداد نہیں وہ وجوہات ہیں جو اس کا جواز بنیں، دنیا دیکھ رہی ہے جو سیاسی مخالفین،عدالتی فیصلوں،الیکشن کے ساتھ ہوا