پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے متعدد نغمے تحریر کرنے والا شاعر قتل

10asmtaha.png

عاصم اپنی کتاب کا تحفہ عمران خان کو اپنے ہاتھ سے پیش کرنے کی خواہش دل میں لیے دارِفانی سے کوچ کر گئے: سوشل میڈیا صارف

سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عوامی جلسوں کے لیے متعدد گیت لکھنے والے شاعر کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے عوامی جلسوں کے لیے معروف گیت "ہم کوئی غلام نہیں" سمیت متعدد گیت لکھ کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والا معروف شاعر عاصم تنہا کو قتل کر دیا گیا ہے ۔

عاصم تنہا کے بہت سے اشعار اور غزلوں نے دنیا بھر میں مقبولیت کی سند حاصل کی، ان کی وفات پر سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے شدید دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

احمد وڑائچ نے عاصم منیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام سے میں لکھا: انتہائی افسوناک خبر ہے کہ کبر کے نوجوان شاعر عاصم تنہا اور ان کے بھائی کو خاندانی جھگڑے کی بنیاد پر قتل کر دیا گیا ہے۔ عاصم تنہا نے چلو چلو عمران کے ساتھ اور ہم کوئی غلام تو نہیں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے متعدد نغمے تحریر کیے۔

https://twitter.com/x/status/1743233028510675399
سوشل میڈیا انفلوئنسر شہربانو نے اپنے پیغام میں لکھا:میں بھائی عاصم تنہا کو خوشاب کے جلسے کے موقع پر ملی تھی، میرا ان سے تعارف کرایا گیا اور بتایا گیا کہ یہ ترانے انہوں نے لکھے ہیں۔ عاصم تنہا کے قتل کی خبر نے انتہائی افسردہ کر دیا ہے۔ کیوں بہت ذہین لوگوں کو بہت قابل لوگوں کو زندہ رہنے نہیں دیا جاتا؟ کیوں ہمارا معاشرہ ان کے خلاف ہو جاتا ہے ؟

https://twitter.com/x/status/1743224762698956977
https://twitter.com/x/status/1743277310113894515
فرید ملک نے لکھا:ضلع بھکر کے چاندنی چوک سے تعلق رکھنے والے "ہم کوئی غلام تو نہیں کتاب اور تحریک انصاف کے ترانے کے شاعر" ہمارے دوست عاصم تنہا کو قتل کر دیا گیا۔ مرحوم عاصم عمران خان کے بہت بڑے فین تھے اور اپنی کتاب کا تحفہ انہیں اپنے ہاتھ سے پیش کرنے کی خواہش دل میں لیے دارِفانی سے کوچ کر گئے، دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1743239016844349502
رانا نثار احمد نے عاصم تنہا کی ایک محفل مشاعرہ میں شعر پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: پاکستان تحریک انصاف کیلئے بے شمار ترانے لکھنے والے بھکر(وسیب )کے سرائیکی شاعر عاصم تنہا اپنے آبائی گاؤں ڈیلی کراس (چاندنی چوک بھکر) میں کزن سمیت قتل !مبینہ طور پر عاصم تنہا کے عزیز نے انہیں قتل کیا۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون! "ہم کوئی غلام تو نہیں"" یہ ترانہ بھی عاصم تنہا نے لکھا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1743217083666583622
ایک سوشل میڈیا صارف نے عاصم تنہا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:انتہائی افسوس ناک خبر! ظلم،جاہلیت کی انتہا! بھکر کے علاقہ چاندنی چوک ڈیلی کراس، سمیع اللہ خان اخروٹا اور عاصم تنہا چراغ خیل معمولی تلخ کلامی پر قتل۔ عاصم تنہا نے ’ہم کوئی غلام تو نہیں، چلو چلو عمران کے ساتھ‘ سمیت پاکستان تحریک انصاف کیلئے متعدد نغمے لکھے۔

https://twitter.com/x/status/1743237428985696574