پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی

9malikjawaf.jpg

9 مئی (یوم سیاہ) پر ہونے والے پرتشدد واقعات میں سرکاری وعسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہوں: ملک جواد حسین

9 مئی (یومِ سیاہ) کے پرتشدد واقعات بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی طرف سے پارٹی سے لاتعلقی اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضلع اورکزئی کے حلقہ این اے 47 سے رکن قومی اسمبلی منتخب بننے والے ملک جواد حسین کی طرف سے بھی پارٹی سے لاتعلقی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ملک جواد حسین نے 9 مئی (یوم سیاہ) کے دن ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔


ملک جواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی (یوم سیاہ) کے پرتشدد واقعات سے میں انتہائی مایوس ہوا ہوں۔ میں نے ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی وفاداری ثابت کی لیکن 9 مئی (یوم سیاہ) پر ہونے والے پرتشدد واقعات میں سرکاری وعسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا، اب بھی بغیر کسی دبائو کے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ آئندہ کا لائحہ عمل اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد کروں گا۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کے سارے ادارے ہمارے ہیں، جب ہمارے ادارے مضبوط ہوتے ہیں تو ہی ملک میں استحکام آتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1659546654146437122
سندھ اسمبلی کے رکن ڈاکٹر عمران علی شاہ کی طرف سے بھی گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔ عمران علی شاہ نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست سے دستبردار ہو رہا ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں کیونکہ 9 مئی (یوم سیاہ) کو جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک تھا۔

عمران علی شاہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی (یوم سیاہ) کے بعد تین دن میرے لیے انتہائی مشکل تھے پھر اپنے خاندان اور دوستوں سے طویل مشاورت کے بعد تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ میں جاننا چاہتا تھا لوگ کیا سوچ رہے ہیں؟ اگر ہم نے اپنے رکھوالوں کو ہی مار دیا تو ہمارا کیا حال ہو گا؟ ایم ایم عالم کا جہاز جلا دیا، جی ایچ کیو پر حملہ ہوا، ہمیں ان سپاہیوں بارے سوچنا چاہیے جو سیاچن پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے کراچی کے حلقہ NA-245 سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج ہے تو ہی پاکستان ہے۔ سیاسی جماعتیں تو اقتدار میں آتی بھی ہیں اور جاتی بھی ہیں لیکن ہمارے پاس فوج صرف ایک ہے۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
ایف اے کھوتیاں یہ نہیں سمجھ رہیں کہ ایسا کرنا پی ٹی آئی کے لیے کتنا سود مند ہے۔ ان بُڈھوں کو ڈرا دھما کے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور کر کے وہ پارٹی میں ایک ایسا خلا پیدا کر رہے ہیں جن کو نوجوان بہت تیزی سے بھریں گے، اور وہ نوجواں امن کی فاختائیں نہیں بلکہ آخری حد تک جانے والے لوگ ہوں گے
 

ImranG

Politcal Worker (100+ posts)
Koi faraq nahi parta, loag Imran Khan ko vote dete hai candidate ko nahi.
Acha hai party compromised loago se saaf ho rahi hai.
کونسی پارٹی اور کونسے الیکشن۔ خام خیالیاں نکال دو دماغ سے۔ مقبوضہ پاکستان میں الیکشن ہوئے بھی تو کٹھ پتلی ہی آئے گا۔
 

Shehbaz

Senator (1k+ posts)
‏جیو اور سماء کی بریکنگ نیوز۔
فیصل آباد میں مکوآنہ کے وارڈ نمبر چار،گلی نمبر 2 کے آخر میں تکونے سے مکان کی تیسری منزل پر رہنے والے ایک کرایہ دار گامے کوچوان نے پی ٹی آئی چھوڑ دی۔
پی ٹی آئی کو شدید دھجکا۔








 

Back
Top