پاکستان سمیت 12 ملکوں میں غذائی قلت کے شکار 20 لاکھ بچوں کی جان کو خطرہ

13usnsnbacaghizakiqilatakashikar.png

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف (عالمی امدادی فنڈ برائے اطفال) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں غذائی قلت کے شکار 20 لاکھ بچوں کو زندگی بچانے کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی خوراک (آر یو ٹی ایف) خریدنے کیلئے فنڈز کی کمی کے باعث موت کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غذائی قلت سے متاثرہ ہونے والے 12 ملکوں میں پاکستان سمیت یوگنڈا، کانگو، جنوبی سوڈان، کینیا، مدغاسکر، سوڈان، کیمرون، نائجر، چاڈ، نائجیریا اور مالی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس پاکستان میں شدید غذائی قلت کے شکار صرف 2 لاکھ 62 ہزار بچوں (متاثرہ ایک تہائی بچے) کو زندگی بچانے والی خوراک (آر یو ٹی ایف) فراہم کی جا سکی ہے، آر یو ٹی ایف کی موجودہ سپلائی 2025ء تک ختم ہونے کا امکان ہے جس سے بچوں کے علاج کے لیے کی جانے والی کوششوں کو دھچکا پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے۔

ڈائریکٹر یونیسیف برائے چائلڈ نیوٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ وکٹراگایو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پچھلے 2 سالوں میں بہت سے ملکوں میں تنازعات، موسمیاتی بحرانوں اور اقتصادی جھٹکوں کی وجہ سے 5 برس سے کم بچوں میں شدید غذائی قلت کے اثرات بڑھ رہے ہیں۔ ماں اور بچوں کی غذائیت کے بحران میں مبتلا ملکوں میں بچوں کی غذائیت کے پروگراموں میں اضافہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس خاموش قاتل سے لڑنے والے تقریباً 20 لاکھ بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، فنڈز کی قلت سے 12 شدید متاثرہ ملکوں میں بچوں کو آر یو ٹی ایف فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چاڈ، نائجر، نائجیریا اور مالی جیسے ملک پہلے سے ہی جان بچانے والی خوراک آر یو ٹی ایف کی قلت کا شکار ہے یا ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان سمیت یوگنڈا، کانگو، کینیا، جنوبی سوڈان، مڈغاسکر، سوڈان اور کیمرون بھی آئندہ سال کے وسط میں آر یو ٹی ایف کی قلت کا شکار ہو جائیں گے۔ پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل نے بتایا کہ آر یو ٹی ایف کے ذخیرہ میں کمی ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں کیونکہ یہ غذائی قلت کے شکار بچوں کی بقا وبحالی کیلئے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید خطرے سے دوچار علاقوں میں آر یو ٹی ایف کی فوری طور پر فراہمی اور بچوں کے علاج معاملے کے پروگراموں میں بہتری بچوں کی جان بچانے اور صحت کے تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔ یونیسیف نے اپیل میں پاکستان کیلئے آر یو ٹی ایف کے 30 لاکھ کارٹنز کیلئے فنڈز کی کمی کے باعث 1 کروڑ 19 لاکھ ڈالر فوری فنڈز چاہئیں جبکہ دیگر ملکوں میں غذائی قلت سے لڑتے بچوں کیلئے 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر چاہئیں۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے افسوس ہے مگر سچ یہی ہے کہ باقی ملک تو شائد ٹھیک ہو جائیں لیکن پاکستان کا ناپاک فوج اور پلید جرنیلوں اور انکے پالتو گنجوں اور زراری کی موجودگی میں کوئی چانس نہیں ہے
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
Milkyway ko is kay maa baap ne halaal khilaya hota tou ye bhe thora sa aqalmand hota. Magar na sirf nalaeq nikla khassi bhe nikla. Phir apni Baji ka kotha chala kar dosron pe roab dalta hai 🤣 🤣 🤣
 

Back
Top