TemptationQ
Senator (1k+ posts)
پاکستان سیاحت کیلئےدنیا کے محفوظ ممالک میں بھارت،امریکہ،انگلینڈ، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ سےبھی آگے
پاکستان نے سیاحت کے لیے محفوظ ملکوں کی درجہ دبندی میں بھارت، برطانیہ، امریکہ، اسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ائرلینڈ، سویڈن اور ملائیشیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عالمی پلیٹ فارم " نمبو" کی جانب سے سیاحوں کے تجربات کی روشنی میں مرتب کیے گئے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے بدھ کو جاری کی گئی نئی درجہ بندی کی رپورٹ میں پاکستان کو 2025 میں سفر کے لیے دنیا کا 65 واں محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے، جس کی درجہ بندی کئی مغربی ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ ہے۔
Safety Index by Country 2025