پاکستان سے ہار کر بھارتیوں نے سارا ملبہ کھلاڑی ارشدیپ پر گرا دیا

pak-india-match.jpg


بھارتی انتہاپسندوں کا زہر ویسے تو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مگر اس بار تو انتہا ہو گئی پاکستانی ٹیم نے اپنی ہار کا بدلہ لیا تو بھارتیوں کو ہضم نہ ہوا الٹا اپنے ہی کھلاڑی کو باغی اور نجانے کیا کیا ثابت کرنے لگے۔

23 سالہ نوجوان ارشدیپ سنگھ سے پاکستانی اسٹار کرکٹر آصف علی کا کیچ کیا چھوٹا بھارتی انتہا پسند اس کے خلاف ہو گئے۔ وکی پیڈیا پر اسے خالصتان تحریک سے جڑا ہواثابت کرنے لگے اور اسے باغی قرار دے دیا۔

غیر ملکی صحافی انشل سکسینا نے بتایا کہ انتہا پسندوں کی جانب سے ارشدیپ سنگھ کا وکی پیڈیا پیج ایڈیٹ کر کے اسے خالصتان تحریک سے جوڑ دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1566535444267167744
انوراگ ڈکشت نے کہا کہ ارشدیپ کو ایک بھی اور میچ نہیں کھلانا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1566480480362729472
پروفیسر اشوک سوائن نے کہا پاکستان نے بھارت کو تو ہرا دیا ہے مگر قدامت پسند گروہ سکھ نوجوان کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور اسے خالصتانی قرار دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1566506492198518787
جبکہ اس کی حمایت میں بہت سے کرکٹرز اور دیگر لوگ سامنے آئے سابق بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ نے ارشدیپ کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان کرکٹر پر تنقید کرنا بند کریں کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں گراتا، ہمیں اپنے لڑکوں پر فخر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1566490748547399680
گوتم گمبھیر نے کہاکہ ارشدیپ ایک نوجوان کھلاڑی ہے اور ایسی چیزیں ہوتی ہیں، بھارتی عوام گرائے گئے کیچ پر اتنی تنقید نہ کریں۔ روی شاستری نے کہا کہ وہ اپنی غلطی کے بعد ایک بہتر کھلاڑی بن جائے گا کیونکہ وہ فوری سیکھنے والا لڑکا ہے۔

رانا ایوب نے کہا ارشدیپ صرف 23 سال ہے کہ خدا کیلئے سمجھیں یہ صرف ایک میچ تھا، بہت اچھے کھلاڑیوں سے بھی کبھی کیچ ڈراپ ہو جاتا ہے۔ یہ دیکھیں کہ وہ آخری اوور تک اپنے چہرے پر مسکان سجائے لڑا ہے۔ جبکہ یہاں لوگ کی بورڈ پر بیٹھ کو خود کو محب وطن ثابت کرنے میں لگے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1566510889892597760