
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے مزید ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے ہیں۔
خبررساں ادارے ک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آئے ہیں،ان شواہد میں دہشت گردوں کو افغانستان میں رہائش کیلئے جاری کردہ خصوصی سرکاری پرمٹ بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل شواہد اور گرفتار خوارجین سے ملنے والی معلومات کے مطابق نور ولی محسود کو افغانستان میں گاڑی اور اسلحہ کے علاوہ سرکاری افغان کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ انہیں اور مزاحم محسود کو افغانستان میں قیام کیلئے افغان حکومت کی جانب سے اسپیشل پرمٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
ان دستاویزات میں نور ولی اور مزاحم محسود کے پاس موجود گاڑیوں اور اسلحے کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں، ان دہشتگردوں کو رہائش، گاڑی اور اسلحے کے خصوصی پرمنٹ جاری کرنے کا مقصد انہیں افغانستان میں مسلح ہوکر آزادنہ طور پر نقل وحرکت کی اجازت دینا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کو متعدد بار فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی کی ناقابل تردید شواہد فراہم کیے ہیں، تاہم افغانستان اس کی تردید کرتا رہا ہے، گزشتہ دنوں افغان آرمی چیف نے ایک بیان میں پاکستان کی جانب سے فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی کے شواہد فراہم نہیں کیے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/22pakskkaggsaboooyskjdd.png