پاکستان میں اومی کرون کیسز میں تشویشناک اضافہ، کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟

omicron1111.jpg

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اومی کرون کے وار جاری ہیں، پاکستان میں پچھتر افراد اومی کرون کا شکار ہوچکے ہیں،جس کے بعد ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے پرملک میں کورونا وبا کی پانچویں لہر کے خدشات منڈلارہے ہیں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق این آئی ایچ نے بتایا کہ اومی کرون کے سب سے زیادہ کیسز کراچی سے سامنے آئے ، کراچی سے اب تک 33 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔

دوسرے نمبر پر اسلام آباد ہے جہاں اومی کرون سے متاثرہ 17 افراد سامنے آچکے ہیں ۔ لاہور میں 13 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے 12 مسافروں میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ۔

دوسری جانب وزرات صحت کے حکام نے بھی خبردار کردیا، حکام نے کہا کہ اومی کرون کے کیسز جس تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگلے دو ہفتے میں ملک بھر سے اومی کرون کےمزید کیسز رپورٹ ہونے لگیں گے۔


طبی ماہرین کے مطابق آئندہ سال فروری کے وسط میں کورونا کے 3 سے4 ہزار نئے کیسز یومیہ کیسز رپورٹ ہوسکتے ہیں،حکام نے عوام نے ویکسی نیشن مکمل کرانے کی اپیل کردی،حکام نے واضح کیا کہ ویکسین لگوانے والے اومی کرون کے باعث شدید بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

پنجاب میں بھی اومی کرون کے کیسز سامنے آرہے ہیں،قومی ادارہ صحت نے لاہور میں تیرہ افراد میں مرض کی تصدیق کی،سات کا تعلق جوہر ٹاؤن، تین ماڈل ٹاؤن، ایک ڈیفنس اور ایک گلبرگ سے رپورٹ ہوا۔