تئیس مارچ کی پریڈ کمنٹری کچھ ایسی ہونی چاہئے
ناظرین ملک میں امن و امان کو خراب کرنے والا چاق و چوبند دستہ اس وقت چبوترے کے سامنے سے گزر رہا ہے۔
ناظرین قومی مجرموںکی حفاظت کرنے والا شاطر دستہ اس وقت اسٹیج کے سامنے سے گزر رہا ہے۔
ناظرین اگلا دستہ انتہائی محنتی اور ٹیکنالوجی کا ماہر جس کا کام گانے تیار کرنا اور ڈرامے بنا کرفوج کا گندہ امیج بہتر بنانا ہے آپ کے سامنے سے گزر رہا ہے۔
ناظرین اب جو دستہ سامنے آرہا ہے اسکا کام عورتوں کی عزتوں کو تار تار کرنا اور ان پر گھٹیا الزامات لگانا ہے۔ ناظرین اس وقت چبوترے کے سامنے شہریوں پر تشدد کرنے والا اور ان کو اغوا کرنے والا انتہائی عیار ، منافق دستہ اپنے کرتب دکھاتا ہواگزر رہا ہے
ناظرین بہت ہی اہم اور فیصلوں میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والا دستہ جس کام گندی ویڈیوز تیار کرنا اور بلیک میل کرنا ہے وہ آپ کے سامنے سے گزر رہا ہے ۔ سلام ہے ان جوانوں پر۔
ناظرین الیکشن چرانے والا ، اسکو منیج کرنے والا ، دستہ آپ کے سامنے پہنچ چکا ہے۔
ناظرین اسٹیج پر بیٹھے ہوئے جرنیل کوئی عام جرنیل نہیں بلکہ ان کا کام ڈالروں کے عوض دھرتی ماں کا سودا کرنا ہے ان کو جتنی سلامی دی جائے کم ہے۔
پاک فوج زندہ باد ۔۔ پاکستان بے شک جائے بھاڑ میں (بقول جرنیلوں کے)