
پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی ایجنٹس کی گرفتاری پر چین کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پاکستان میں بھارتی ایجنٹس کی گرفتاری پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے،چین دہشت گردی کے خلاف دہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دہرا معیارکسی کے مفاد میں نہیں ہے، بلکہ دہرے معیارکا الٹا اثر ہوتا ہے، پاکستان کی جانب سے جاری کردہ معلومات پر ہماری پوری توجہ ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے جنگ کیلئے تمام ممالک میں تعاون کو مضبوط ہونا چاہیے، چین تمام ممالک کے درمیان اس تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ملک میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی ایجنٹس کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ایجنٹس کو مقامی سہولت کاروں کے ذریعے پتا چلا کر گرفتار کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10wanwebinrdml.png