
پولیس چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری ودیگر جرائم میں بھی ملوث تھا: رپورٹس
پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کرنے کے بعد افغانستان میں پناہ لینے والا تحریک طالبان پاکستان کا ایک اور دہشت گرد ایک کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عبدالمنان عرف حکیم اللہ نامی تحریک طالبان پاکستان کا اہم ترین کمانڈر افغانستان کے ضلع اسدآباد کے علاقے کنڑ میں ہلاک ہو گیا ہے۔
ٹی ٹی پی ملاکنڈ کی شوریٰ کا اہم کمانڈر عبدالمنان عرف حکیم اللہ باجوڑ کے علاقے میں ٹارگٹ کلن کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
https://twitter.com/x/status/1803086825994510559
خبررساں دارے کی رپورٹ کے مطابق حکیم اللہ بارودی سرنگ دھماکوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری ودیگر جرائم میں بھی ملوث تھا۔ عبدالمنان عرف حکیم اللہ کو ٹی ٹی پی رہنما عظمت اللہ محسود کا دست راست بتایا جاتا ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہ چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تحریک طالبان پاکستان میں عبدالمنان عرف حکیم اللہ نے 2007ئ میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ اس کا ایک اور بھائی بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ افغانستان میں حکیم اللہ کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ اب تک یہ سامنے نہیں آ سکا تاہم طالبان حکومت سے پاکستان عرصہ دراز سے ان کے ملک میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے پر زور دے رہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1803125990035522012
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12tttcommkunarafg.png