Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

تحریر : احمد جواد
پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جسنے نیٹ میٹرنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی سورج سے بجلی پیدا کرنے کے دنیا کے کامیاب ترین منصوبے کو پاکستان میں بند کر دیا گیا
نیٹ میٹرنگ بنیادی طور پر عوام کا سستی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تھا جسکی وجہ سے عوام کو آئ پی پیز کی مہنگی بجلی سے نجات مل رھی تھی اور اس منصوبہ پر عمران خان کے دور میں عملدرآمد ہوا
سستی بجلی پیدا کرنے کا کام جو پیپلز پارٹی، ن لیگ اور مارشل لاز پچھلے 50 سال میں نا کرسکے وہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے عوام نے خود کرنا شروع کر دیا، یعنی سورج سے تقریبا 6500 میگا واٹ سستی بجلی پیدا کرنی شروع کی
ہونا یہ چاہیے تھا کہ آئ پی پیز کے معاہدے جو 2023 میں ایکسپائر ہو گئے تھے، اُنہیں ختم کرکے عوام کو سستی بجلی پیدا کرنے اور بیچنے کی ذمہ داری دے دی جاتی اور عوام کو سستی بجلی دی جاتی لیکن چوروں اور سہولت کاروں نے آئ پی پیز کو بچانے اور مال بنانے کے چکر میں عوام کیلئے سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو ہی ناکام بنا دیا
https://twitter.com/x/status/1792423870755914161
کشمیر نے ڈنڈے کے زور پر سستی بجلی لی، کیا تم سورج سے بجلی پیدا کرنے کے حق چھینے جانے پر چپ رہو گے؟
یہ فیصلہ چوروں اور سہولت کاروں کی حکومت کے پیچھے اشرافیہ کے اربوں بچانے کی سازش ہے، آئ پی پیز اصل میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور سہولت کاروں کا کاروباری دستہ ہے جو عوام کا خون پچھلے 30 سال سے چوس رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1792504409764601913
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/2nx6zxD/ahmdjwah1i11h21.jpg
Last edited by a moderator: