پاکستان میں سیلاب سے 100 کلومیٹر وسیع جھیل بن گئی، امریکی خلائی ادارہ

220830131415-weather-pakistan-flood-satellite-false-color-2022-exlarge-169.jpg

امریکی خلائی ادارے ناسا نے نئی تصاویر جاری کی ہیں جن میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے سندھ کے علاقوں میں دریا کا بہاؤ کناروں سے باہر آ گیا ہے جس سے خشکی پر 100 کلومیٹر وسیع عارضی جھیل بن گئی ہے۔

اُدھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستان میں سیلاب کی ہولناک تباہی کو "موسمیاتی سانحہ" قرار دیتے ہوئے دنیا بھر سے دستِ تعاون بڑھانے کی استدعا کی ہے۔ جب کہ موسم سے زمین پر ہونے والی تبدیلیوں کر پرکھنے والے یورپی سائنسی فورم کوپر نیکس نے بھی اسے تباہ کن قرار دیا ہے۔


کوپرنیکس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ مون سون کا وہ نظام ہے جو اس سال کم ازکم 10 گنا زائد شدت اختیار کرچکا تھا۔ ناسا نے 28 اگست کو موڈس سیٹلائٹ سینسر سے لی گئی تصاویر جاری کی ہیں۔

pakistan_oli2_2022240.jpg



shikarpur_oli_2022216-2022240.jpg


ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسلادھار طوفانی بارشوں اور دریا کے بیرونی بہاؤ سے پانی کی وسیع مقدار ایک جھیل نما شکل اختیار کرچکی ہے اور سندھ کا ایک وسیع میدانی علاقہ اس کے زیرِ اثر ہے۔

qambar_oli_2022216-2022240.jpg


pakistan_vir_2022243_lrg.jpg
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)



دنیا کا قیمتی ترین میٹھا پانی اللہ نے تم پر برسایہ کہ تم سیر ہوجاؤ اپنے ڈیم بھر لو جھلیں بھر لو دریا بھر لو فصلیں کاشت کر لو اس میٹھے صاف پانی کے ذخیرے کو محفوظ کر لو سارا سال اس سے فائدہ اٹھاؤ بجلی بناؤ اس سے اپنے مال مویشی پالو ان میں اضافہ کرو اپنے لیے روزگار میں اضافہ کرو اپنا اپنے بچوں کا مسقبل سنواروں اپنی پیاس بجھاؤ اپنی اپنے چند پرند کی پیاس بجھاؤ چہل پھل کرو کھیت کھیلانی میں اضافہ کرو اس پانی سے مچھلی کی پیداور برھاؤ تاکہ تم گوشت کی قیمت پر قابو پا سکو کیا کیا فائدے آٹھا سکتے تھے اگر تم میں کچھ عقل مند ہوتے تمھار ے فیصلوں میں ہوش مندی ہوتی لیکن
تم نے اپنے اوپر ایسے حکمران چنے جو سوئے رہے کرپشن کی نیند بس اپنے مفاد کی خاطر کئی کئی سال سے تم پر حکمرانی کر رہے ہیں عیاشیاں کر رہے ہے انہوں نے اپنے تو محلات بنائے دولت کے انبار لگائے ان کے سب فائدے اپنی ذات تک رہے تمھے فائدہ نہیں دیا ساری توجہ لوٹ مار پر رکھی اور پھر اپنے ان اعمال کی وجہ سے تمھیں ان مشکلات کا شکار کیا کہ کسی کا گھر اجڑ گیا تو کوئی جان سے گیا اور کہنے لگے یہ ہم پر اللہ کا عذاب نازل ہوگیا اور معاذ اللہ کچھ تو اللہ کو کوسنے لگے
ذرا سوچو ان کے گھر کیوں نہیں اجڑے یہ پانی میں کیوں نہیں ڈوبے ان میں کتنے ہیں جو جان سے گئے تم بھیڑ بکڑیاں مال مویشی نہیں انسان ہو دنیا میں کتنے ملک ایسے ہیں کئی براعظموں میں جن میں روزانہ ایسی بارشیں سارا سال ہوتی رہتی ہیں لیکن وہ نہیں ڈوبتے نہ ہی چیختے چلاتے ہیں اور نہ ہی دنیا بھر سے امداد کے لیے اپیلیں کرتے ہے جو تم کرتے ہو اپنے اعمال پر غور کرو اپنے ساتھ بہتری کے فیصلے کرو اپنے اوپر وہ حکمران چنو جو تمھاری بوڑھوں پر رحم کرے تمھارے غریبوں بیماروں کمزوروں کا خیال کرے بچوں پر شفقت کرے تمھاری فکر کرے تمھارے اموال کی حفاظت کرے تمھیں ایک قوم بنائے تمھاری عزت نفس مجروع نہ ہونے دے تم میں امن رکھے دوسری قوموں کے سامنے تمھیں شرمندہ رسوا نہ ہونے دے تمھارے لیے فکرمند ہو تمہیں سچ کی تلقین کرے تمھیں جو رب نے نعمتیں دی ہیں ان سے تمھیں فیضیاب کرے ورنہ بات بڑی مختصر جو کرو گے سو بھرو گے
 

monkk

Senator (1k+ posts)



دنیا کا قیمتی ترین میٹھا پانی اللہ نے تم پر برسایہ کہ تم سیر ہوجاؤ اپنے ڈیم بھر لو جھلیں بھر لو دریا بھر لو فصلیں کاشت کر لو اس میٹھے صاف پانی کے ذخیرے کو محفوظ کر لو سارا سال اس سے فائدہ اٹھاؤ بجلی بناؤ اس سے اپنے مال مویشی پالو ان میں اضافہ کرو اپنے لیے روزگار میں اضافہ کرو اپنا اپنے بچوں کا مسقبل سنواروں اپنی پیاس بجھاؤ اپنی اپنے چند پرند کی پیاس بجھاؤ چہل پھل کرو کھیت کھیلانی میں اضافہ کرو اس پانی سے مچھلی کی پیداور برھاؤ تاکہ تم گوشت کی قیمت پر قابو پا سکو کیا کیا فائدے آٹھا سکتے تھے اگر تم میں کچھ عقل مند ہوتے تمھار ے فیصلوں میں ہوش مندی ہوتی لیکن
تم نے اپنے اوپر ایسے حکمران چنے جو سوئے رہے کرپشن کی نیند بس اپنے مفاد کی خاطر کئی کئی سال سے تم پر حکمرانی کر رہے ہیں عیاشیاں کر رہے ہے انہوں نے اپنے تو محلات بنائے دولت کے انبار لگائے ان کے سب فائدے اپنی ذات تک رہے تمھے فائدہ نہیں دیا ساری توجہ لوٹ مار پر رکھی اور پھر اپنے ان اعمال کی وجہ سے تمھیں ان مشکلات کا شکار کیا کہ کسی کا گھر اجڑ گیا تو کوئی جان سے گیا اور کہنے لگے یہ ہم پر اللہ کا عذاب نازل ہوگیا اور معاذ اللہ



this is poetry.. beautifully summed.