پاکستان میں سینکڑوں تربیت یافتہ دہشت گردوں کے داخلے کا انکشاف

3dehshatgarddakhlalalal.jpg

بلوچستان کے کئی اضلاع میں سینکڑوں دہشت گردوں کے داخلے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں دہشت گردی کےو اقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

خبررساں ادارے ہم نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں تربیت یافتہ دہشت گرد افغانستان سے بلوچستان میں داخل ہوچکے ہیں، یہ دہشت گرد پنجگور، قلعہ عبداللہ، ضلع لورالائی اور زیارت کے علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے آنے کے بعد پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ دو برسوں میں تقریبا 2 لاکھ کے قریب افغان شہری غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آبا د ہوئے۔


یہ لوگ ضلع لورالائی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں پھیل گئے، کیچ، گوادراور ضلع پنجگور کے علاقوں میں دہشت گرد تنظیموں نے اپنی جڑیں مضبوط کیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان علاقوں میں دہشت گردی اور جرائم کی1ہزار297 ایف آئی آرز رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد اپنے پاؤں مضبوط کرتے جارہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وسائل اور جدید تربیت کی کمی کے باعث دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہورہی، صوبے کی پولیس کو مزید جدت دینا ہوگی جبکہ فرنٹیر کانسٹیبلری اور سی ٹی ڈی کو جدید ٹریننگ ، جدید اسلحہ اور سازوسامان فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

549e6797-d082-4f1f-bca9-a84c78a0a15a.jpg
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Napaak G fouj hud sab se bari deshat gard fouj hai. Yeh sab dramey yeh hud he kartey hain taa ke inn haraam zaadoon ko dollars mil sakein.