
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت نے عوام خصوصا تنخواہ دار طبقے کو کچل کر رکھ دیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں پاکستان میں مہنگائی سے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ شیئر کی، رپورٹ میں اس وقت ملک کے اندر مہنگائی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعدادوشمار پیش کیے گئےہیں۔
عمران خان نے تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کی شرح پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب ہماری حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 12اعشاریہ 6 فیصد تھی، آج پاکستان میں مہنگائی کی شرح سری لنکا سے بھی بڑھ کر خطے میں سب سے آگے بڑھ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت نےتاریخ کی بدترین مہنگائی سے عوام خصوصا تنخواہ دار طبقے کو کچل کررکھ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1653443240387805249
عمران خان نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ لوگ رجیم چینج منصوبے کیلئے مہنگائی کا ہی جواز پیش کرتے ہیں، بجائے مہنگائی کنٹرول کرنے کے انہوں نے حکومت میں آکر ملکی معیشت کو تباہ کرکے، آئین و قانون کی خلاف ورزیاں کرکے منی لانڈرنگ، کرپشن بچانے کیلئے این آر اوز لیے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bloomahshaisa.jpg
Last edited by a moderator: