
پاکستان میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے تازہ ترین معاشی اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ستمبر2024 کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق یہ شرح تقریبا چار سال کی کم ترین شرح ہے جو ایندھن اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی بدولت ممکن ہوسکی ہے، تاہم ستمبر 2024 میں ایک گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتوں میں 6اعشاریہ 93 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس(سی پی آئی ) پر ستمبر 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر صفر اعشاریہ 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اگست کے مہینے میں اس انڈیکس میں صفر اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں سی پی آئی میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد دضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ستمبر 2024 میں سی پی آئی میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 6اعشاریہ 93 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 29 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 3اعشاریہ 65 فیصد رہی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5mehgaikisharhajshjhs.png