پاکستان میں پہلے اومی کرون ویرینٹ کیس کی تصدیق

omicron1131.jpg


کراچی کے نجی اسپتال میں سامنے آنے والے پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی خاتون میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی جبکہ دیگردوافراد میں اومی کرون کےشواہد نہیں ملے۔اومی کرون وائرس کی تصدیق جینوم سیکونسنگ کے ذریعے کی گئی۔

ترجمان این آئی ایچ کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے موصول سیمپل میں اومی کرون پایا گیا ہے،اومی کرون کی تصدیق جینوم سیکونسنگ سے کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1470304109018374145
این آئی ایچ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے پرانے و نئے ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن اہم ہے، شہری ترجیحی بنیادوں پر کورونا سے بچاؤکی ویکسین لگوائیں۔

https://twitter.com/x/status/1470306005787586561
ذرائع این آئی ایچ نے بتایا کہ اومی کرون پازیٹو 65 سالہ خاتون نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی، کراچی سے موصول 3سیمپلز کی جینوم سیکوئنسنگ مکمل ہو گئی ، موصول ہونیوالے 2سیمپلز میں اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی۔


دوسری جانب اومی کرون میں مبتلا 65 سالہ خاتون صحت یاب ہوچکی ہیں، متاثرہ خاتون سے رابطے میں آنے والے51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مریضہ کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا جبکہ زیرعلاج کورونا کے کسی اور مریض میں اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی۔متاثرہ خاتون کراچی کےآغاخان اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

اومی کرون کے حوالے سے ڈاکٹر جاوید اکرام کا کہنا ہے کہ اومیکرون اس وقت57ممالک میں موجود ہے لیکن اس سے اب تک کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔


انہوں نے کہا کہ آج بھی 65 فیصد کیسز ڈیلٹا کے رپورٹ ہورہے ہیں جو یقیناً اس سے زیادہ خطرناک ہے، لہٰذا اس سے بچاؤ کیلئے کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوانا انتہائی ضروری ہے۔