پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، شرح 1.16 فیصدریکارڈ

corona-pfizer-11.jpg


ملک میں کورونا کیسز کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دس جان سے گئے،مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 466 ہو گئی۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 12 ہزار 924 ہوئیں، جبکہ سندھ میں 7 ہزار569، خیبرپختونخوا 5 ہزار751، اسلام آباد 940، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید457کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی،ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار17ہوگئی۔


گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39ہزار296کورونا ٹیسٹ کیے گئے،سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار421، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار135، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار378، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار945، بلوچستان میں 33 ہزار267، آزاد کشمیر میں 34 ہزار481 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار390 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں حکام نے پانچ سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے،رائٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل یو اے ای حکام نے تین سال سے 17 سال تک افراد کیلئے سائنو فارم ویکسین کی منظوری دی تھی، جبکہ 12سے17سال کی عمر کے کم قوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

یو اے ای حکام کی جانب سے فائزر کی خوارک سے متعلق بیان میں لکھا گیا کہ کلینیکل تحقیق کے نتائج سے یہ بات ثابت ہوئی کہ فائزر ویکسین کم عمر افراد کیلئے محفوظ ہے اور اس نے پانچ سے 11 سال کے بچوں میں قوت مدافعت کو مظبوط بنایا ہے،پہلے سے بیمار افراد جنہوں نے فائزر یا اسپوٹنگ ویکسین لگائی ، تیسری بوسٹر خوراک بھی لگوا سکتے ہیں۔