
پی ٹی وی کی نشریات بند کر کے کیوں اپنا مذاق بنوایا؟ اس سے برانڈ عمران خان کو کوئی فرق پڑا؟: شہباز گل
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں شائقین کرکٹ نے سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر والا پوسٹر لہرا دیا۔
عمران خان کی تصویر سکرین پر آنے کے بعد پی ٹی وی سپورٹس نے اپنی لائیوسٹریمنگ ہی بند کر دی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے پی ٹی وی سپورٹس کی انتظامیہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا یہ نظام جیل میں بیٹھے شخص کے نام، آواز اور تصویر سے بھی خوفزدہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پی ٹی وی سپورٹس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: ان کا تراہ نکالنے کیلئے خان کا پوسٹر ہی کافی ہے! عمران خان کے نظریے سے بغیر جینا چاہتے ہو تو کسی اور سیارے پر شفٹ ہونا پڑے گا۔ پی ٹی وی کی نشریات بند کر کے کیوں اپنا مذاق بنوایا؟ اس سے برانڈ عمران خان کو کوئی فرق پڑا؟
https://twitter.com/x/status/1748282307075510291
https://twitter.com/x/status/1748334402437013757
وقاص امجد نے لکھا:ابھی کچھ دیر پہلے ہی ایک کرکٹ میچ میں عمران خان کی تصویر اٹھائے تماشائی دیکھایا گیا جس کے بعد پی ٹی وی سپورٹس نے اپنی نشریات فوری روک کر پی ٹی وی کا لوگو چلا دیا، کس کس نے نوٹس کیا؟
https://twitter.com/x/status/1748264146972631129
معروف قانون دان وترجمان عمران خان نے نعیم حیدر پنجوتھا نے لکھا: نیوزی لینڈ،پاکستان میچ کے دوران جب عمران خان کا پوسٹر چلایا گیا تو پی ٹی وی نے لائیو سٹریمنگ ہی بند کر دی۔۔۔!! ڈر گئے جے۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1748294376667668492
ایک صارف نے لکھا: کرکٹ فین کی طرف سے عمران خان کا پلے کارڈ لائیو کوریج کے دوران دکھایا گیا جبکہ پی ٹی وی سپورٹس نے اس دوران اپنی لائیو سٹریمنگ روکے رکھی!
https://twitter.com/x/status/1748268424340386002
ایک صارف نے لکھا: پی ٹی وی سپورٹس نے عمران خان کا پوسٹر نظر آنے پر نشریات بند کر دیں، یہ نظام جیل میں بیٹھے ہوئے اُس شخص کے نام، تصویر، آواز اور اُس کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، لیکن سُن لو،عمران تو ہوگا!
https://twitter.com/x/status/1748274898534125586 ایک صارف نے لکھا: ابھی کچھ دیر پہلے ہی کرکٹ میچ میں عمران خان کی تصویر اٹھائے تماشائی دیکھایا گیا، پی ٹی وی نے فوراً نشریات روک کر پی ٹی وی کا لوگو چلا دیا۔ یقین کریں یہ عمران خان کے سائے سے بھی ڈرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1748341786605412450
وقاص مغل نے لکھا: عمران خان کا پوسٹر دکھانے پر پی ٹی وی سپورٹس کا فریم تو بند کر دیا لیکن عمران خان کی 24 گھنٹے نشریات جو عوام کے دلوں میں چل رہی ہیں وہ کیسے بند کرو گے؟ بس اتنا ہی کہوں گا کہ غیرآئینی ذمہ داروں کی سستی حرکتیں آپ کے کردار کی ترجمان ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1748343436795633684
ایک صارف نے عمران خان کا پوسٹر شیئر کرنے والے لڑکے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: نواشریف میڈیا پر اربوں روپے لگا کر عمران خان کو مائنس کرانے نکلا ہوا ہے! ایک پاکستانی نے 20 ڈالر کی پرنٹنگ سے پورے ملک میں پی ٹی وی کی نشریات معطل کرا دی ہیں، ٹھوکو ریٹویٹ اسے!
https://twitter.com/x/status/1748324305102913762
ایک صارف نے لکھا: اگلے میچز میں تماشائی زیادہ سے زیادہ عمران خان کی تصاویر لے کر جائیں تاکہ اس ٹرینڈ میں اضافہ ہو! ہوسکتا ہے پی ٹی وی کو تمام میچ ہی سینسر کرنا پڑیں۔ ایک بے شرم انسان "مرتضی سولنگی" اس اداے کا سربراہ ہے، جو جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کے چمپئن بنتے تھے!
https://twitter.com/x/status/1748288659684507980
احسن نقوی نے لکھا:اتنی سخت سنسر شپ تو شاید ہی پوری دنیا کی تاریخ میں کہیں بھی ملتی ہو جو واضح ہو! پی ٹی وی سپورٹ براہ راست میچ پر جیسے ہی عمران خان کی تصویر آئی ترا ٹرانسمیشن کو روک دیا گیا!
https://twitter.com/x/status/1748274923536355544
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8imrankhanpos.png