پاکستان پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کےدوسرے راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب

3pakistafoootbalallksj.png

پاکستانی فٹ بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فٹ بال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی اور پہلی بار ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

فیفا کی عالمی رینگنگ میں 197 ویں نمبر پر موجود پاکستانی فٹ بال ٹیم نے کبھی بھی ورلڈ کپ کوالیفائر میں کوئی میچ نہیں جیتا، اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔

https://twitter.com/x/status/1714230188706340922
پاکستان کی جانب سے واحد گول میچ کے 69ویں منٹ میں ہارون حامد نے اسکور کیا، میچ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، صوبائی وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی سمیت دیگر اعلی حکام اور ہزاروں شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے، شائقین نے پاکستان کی فتح پر جیت کا زبردست جشن بھی منایا۔

https://twitter.com/x/status/1714245935835086897
ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو اب سعودی عرب ، اردن اور تاجکستان سے مقابلہ کرنا ہوگا، قومی فٹ بالر کلیم اللہ نے تینوں میچز کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلا راؤنڈ کافی چیلنجنگ ہوگا، اپنے ملک میں جیت حاصل کرنا خوشی کی بات ہے۔

https://twitter.com/x/status/1714234203619864928
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
really good. Soccer is better than cricket too and it's good to have athletes in multiple fields. Brings revenue, encourage positive behavior