پاکستان کا اضافی قرضہ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ

4imfsydobabqarksjkdjhd.png

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 2 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات کے دوران اس درخواست کو پیش کریں گے۔

وزارت خزانہ نے کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے تمام ضروری ورکنگ مکمل کر لی ہے اور آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں اس معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، وزیر خزانہ موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی فنانسنگ کے لیے عالمی بینک کے صدر سے بھی بات چیت کریں گے۔


آئی ایم ایف کی جانب سے پہلی درخواست فوری طور پر منظور نہیں کی گئی تھی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ قرض پروگرام کے بعد اہداف پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ، اور اسٹیٹ بینک کے حکام 26 اکتوبر تک سالانہ اجلاسوں میں شریک رہیں گے۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
After this constitutional drama, Pakistan should be worried about sanctions of some sort ..not financing
 

Back
Top