
پی آئی اے کو آپریشن کی اجازت کیوں نہیں دی، سول ایوی ایشن کا سخت فیصلہ سامنے آگیا،کویتی ایئر لائنز پر پابندی کا واضح اشارہ دے دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ پی آئی اے کو کویت کے لئے فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویتی ائیرلائنز پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے کویت کی سول ایوی ایشن کو خط لکھ لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ یکم اکتوبر سے کویتی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں، خط میں مزید کہا گیا کہ کمرشل فلائٹ آپریشنز اور باہمی تعاون دونوں ریاستوں میں تعلقات کے لئے اہم ہے۔
پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی درخواست کی لیکن کویت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ پاکستان نے کورونا کے باوجود کویتی ایئرلائنز کو اجازت نامہ جاری کیے۔ پی آئی اے کو اجازت نامہ نہ دینے کی صورت میں کویتی پروازوں کی پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب، یو اے ای، بحرین کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ کینیڈا، ملائشیا، افغانستان سمیت وسط ایشیائی ممالک میں بھی آپریشن جاری ہے،پاکستان سول اتھارٹی پر یورپی پابندیوں کے باوجود پی آئی اے دنیا بھر میں محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، کابل اور مزار شریف سے پی آئی اے کی کارکردگی منہ بولتا ثبوت ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/bHPrwnq/PIA.jpg