پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق منفی بیان،ایڈم گلکرسٹ کا ردعمل آ گیا

14adamgilchrrsswzaaht.png

سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے اپنے نام سے منسوب ایک بیان کو جعلی قرار دیدیا ہےجس میں پاکستانی ٹیم کو بدترین قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹویٹر) پر آسٹریلوی بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب کچھ من گھڑت بیانات پھیلائے جارہے ہیں جن کی میں مذمت کرتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1745444856343019937
انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا، سوشل میڈیا پیج پر بالکل جعلی پوسٹ بنا کر شیئر کی گئی، پاکستان نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف رواں سیزن میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان آسٹریلیا کے خلاف دو میچ میں تقریبا جیت کے قریب تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایڈم گلکرسٹ سے منسوب ایک بیان وائرل ہوا تھا جس میں پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم بدترین ایشیائی ٹیم ہے۔