لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہو گی، تاہم فخر زمان دبئی جانے والی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے، اور فخر زمان کی جگہ پر متبادل اوپنر کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم امام الحق کو ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ فخر کو دو مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا، ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے اور اننگز کے آخر تک فیلڈنگ کی، جبکہ بیٹنگ کے دوران بھی وہ تکلیف کا شکار نظر آئے۔
https://twitter.com/x/status/1892610665736728949
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/CKZLy28r/fakhr-zaman.jpg
Last edited by a moderator: