پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز قرض ملے گا، اے ڈی بی کی تصدیق

adbp11h1i.jpg


ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز قرض کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے,ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے ان معاہدوں کی تصدیق کر دی,جن منصوبوں کے لیے یہ قرض لیا جا رہا ہے ان میں بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں۔

خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے سمیت مجموعی طور پر 6 منصوبے شامل ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر گزشتہ جمعے کو دستخط ہوئے تھے۔
پاکستان کو عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مجموعی طور پر 1 ارب 55 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

دوسری جانب عالمی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 55کروڑ ڈالر ملیں گے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کیلئے قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی، قرض کی فراہمی کا مقصد پاکستانی مالیاتی انتظام، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے مسابقت کو فروغ دینا ہے۔