پاکستان کی واٹس ایپ طرز پر تیار کردہ موبائل ایپلی کیشن متعارف

2beepappp.jpg

پاکستان میں واٹس ایپ طرز پر تیار کردہ پہلی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سید امین الحق نے پاکستان کی پہلی کمیونیکیشن موبائل ایپ کا افتتاح کردیا ہے، 'بیپ' نامی یہ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی طرز پر تیار کی گئی ہے، جو خالصتا پاکستان میں تیار کی گئی چیٹنگ، آڈیو، ویڈیو اور کانفرنس کالنگ ایپ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1688526245737500672
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایپلی کیشن کو واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے، اس ایپ کا تمام ڈیٹا پاکستان میں ہی محفوظ ہوگا، ابتدائی طور پر یہ ایپلی کیشن مخصوص سرکاری افسران کو تجرباتی طور پر استعمال کیلئے دی جائے گی۔

سرکاری سطح پر اس ایپ کو ماہ تجرباتی طور پر استعمال کرنےکےبعد تمام حکومتی افسران و ملازمین کو یہ استعمال کیلئے فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایپلی کیشن کا مقصد حکومتی افسران و ملازمین کے مابین ہونے والے سرکاری معاملات اور گفتگو کو محفوظ بنانا ہے، ایک سال بعد اس ایپلی کیشن کو عوامی سطح پر استعمال کیلئے پیش کیا جائے گا۔
 
bahmad

Minister (2k+ posts)

Should be "Jeep", not beep