پاکستان کی موجودہ تاریخ تو جب لکھی جائیگی تب لکھی جائیگی لیکن بھٹو اور نواز کے ڈسے ہوئے Zombies نے موجودہ حالات کی تشریح کرنا شروع کردی ہے اور گزشتہ دو سال سے جاری Farce , Circus اور تنزلی کی حد سے نکلتے ہوئے واقعات کی حمایت کرتے ہؤئے جو عجیب و غریب تاویلات دے رہے ہیں اس سے ان بزعم خود دانشور Zombies کی ذہنی پسماندگی مکمل طور پر عیاں ہو جاتی ہے. یہ نہیں کہ یہ لوگ جاہل ہیں اور ان کو تاریخ اور حالات حاضرہ کا ادراک نہیں لیکن جب آنکھوں پر تعصب کی دبیز کالی پٹی چڑھ جاتی ہے یا ذاتی غصہ یا ذاتی مفادات قومی اور اجتمائی مفادات پرحاوی ہوجاتے ہیں تو اس قسم کی پھلجڑیاں پھوٹتی ہیں.
ذکر ہو رہا تھا تاریخ کا. ذرا تصور کریں اگر اس قسم کے نابغہ روزگار تاریخ لکھنے بیٹھ جائیں تو تاریخ کا کیا حشر ہوگا. ہماری تاریخ بگاڑنے اور ہماری نسلوں کے ذہن مسموم کرنے میں ان نابکار تاریخ دانوں کا بڑا ہاتھ ہےجو تحقیق کو بہانہ بنا کر تاریخ کو مسخ کر رہے ہیں. خدا ان تاریخ دانوں کے شر سے ہماری آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھے