Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں تو میں فون ٹیپ کرنے کی حمایت کروں گا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ معاملہ قانونی مراحل سے گزر رہا ہے ۔ نیشنل سکیو رٹی کے معاملات میں یہ ضروری ہو جاتا ہے ۔
خواجہ آصف نے اپوزیشن کے اعتراضات پر کہا کہ عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے جو لوگ اعتراضات کر رہے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی کے فون ٹیپنگ پر فرمودات بھی سن لیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ میرے بھی فون ٹیپ ہوتے اور ضرور ٹیپ ہوتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا اس لیے ان کی ہر جائز ناجائز بات اچھی لگ رہی تھی۔ جبکہ آج ان کے فالوورز کو وہی بات نفرت انگیز لگ رہی ہے ۔ پہلے یہ خود ٹیپنگ کرواتے تھے اپنی بھی اور دوسروں کی بھی، اور خوشی کے ساتھ کہتے تھے کہ ٹیپنگ ضرور ہونی چاہیے ۔
-
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/uuN3aYS.jpeg