پاکستان کے 42 شہروں میں چھوٹے دکانداروں پر مقررہ ماہانہ ٹیکس عائد

2dukhanadartax.png

پاکستان کے عوام مہنگائی,مشکلات اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں,ایسے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کے 42 بڑے اور چھوٹے شہروں میں رجسٹرڈ چھوٹے دکانداروں اور خوردہ فروشوں پر 100 روپے اور 20,000 روپے سے زائد کے تک مقررہ ماہانہ ٹیکس عائد کردیا۔

ایف آبی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق دکانداروں پر یہ ٹیکس ان کی دکانوں کے محل وقوع کی بنیاد پر عائد کیا جائے گا,ماہانہ ٹیکس اسکیم کے ایس آر او کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ایبٹ آباد اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی جی خان فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاالدین، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

اسکیم کے مطابق کوئی بھی شخص جو کسی تجارتی علاقے میں پچاس مربع فٹ یا اس سے کم کی دکان کا مالک ہو، یا عارضی دکان کا مالک ہو، یا کھوکا، یا کیوسک یا چھوٹی دکان جس کی پیمائش 5 × 3 مربع فٹ سے زیادہ نہ ہو، اس کی ملکیت ہوگی، اس پر 1,200روپے سالانہ فکسڈ ایڈوانس ٹیکس عائد ہوگا۔

ٹیکس کی ماہانہ قسط میں تھوک فروش، ڈیلر، ڈسٹری بیوٹر، خوردہ فروش، مینوفیکچرر کم خوردہ فروش، درآمد کنندہ کم خوردہ فروش، یا ایسا شخص جو خوردہ اور تھوک کی سرگرمی کو کسی دوسری کاروباری سرگرمی کے ساتھ جوڑتا شامل ہے۔
 
Last edited:

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
یہ ٹیکس تو نہ ہونے کے برابر ہے۔ 1200 روپے سالانہ بھی بھلا کوئی ٹیکس ہے۔ کم از کم 12000 روپے ٹیکس عائد کیا جائے۔ یہ دوکاندار ٹھیک ٹھاک کماتے ہیں، ریاست کو ٹیکس بھی دے سکتے ہیں۔ ویسے بھی 25 کروڑ کتوں بلوں کو پالنے کیلئے حکومت کو ٹھیک ٹھاک ریونیو چاہئے، اور وہ ریونیو آسمان سے تو ٹپکنا نہیں، اسی عوام سے اکٹھا کرنا ہوگا۔ جو شرافت سے ٹیکس دے ٹھیک، جو نہ دے اس کو اندر کیا جائے۔
 

araein

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ٹیکس تو نہ ہونے کے برابر ہے۔ 1200 روپے سالانہ بھی بھلا کوئی ٹیکس ہے۔ کم از کم 12000 روپے ٹیکس عائد کیا جائے۔ یہ دوکاندار ٹھیک ٹھاک کماتے ہیں، ریاست کو ٹیکس بھی دے سکتے ہیں۔ ویسے بھی 25 کروڑ کتوں بلوں کو پالنے کیلئے حکومت کو ٹھیک ٹھاک ریونیو چاہئے، اور وہ ریونیو آسمان سے تو ٹپکنا نہیں، اسی عوام سے اکٹھا کرنا ہوگا۔ جو شرافت سے ٹیکس دے ٹھیک، جو نہ دے اس کو اندر کیا جائے۔
Shareef and zardari family ne kitna tax diya last 5 years mein?
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Awam ko tax dene mein koi masla nahi hai, lekin awam ko yeh masla zuroor hai ke in ka tax yeh log apni aayashiyon mein urda deinge ge. Aur woh bhi form 47 wali jaali govt ko
 

Back
Top