پاک افغان کرکٹ سیریز، دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو الگ الگ بٹھانے پر غور؟

najamsehaai.jpg

پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹر سریز کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو الگ الگ بٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاک افغان ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ کا اعلان کرتے ہوئے شارجہ میں ہونے والے تین میچوں کی سیریز دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں سے متعلق گفتگو کی اور کہا کہ ہم نے دبئی میں افغان حکام سے بات کی ہے کہ گراؤنڈ میں افغان تماشائیوں کو کون سنبھالے گا؟

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ میں نے افغان کرکٹ بورڈ سے بات کی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو سمجھائیں کہ میچ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ہمارا ہار جیت کا تجربہ بہت ہے، آپ لوگ نئے ہیں اس لیے ذرا خیال رکھیں، امید ہے میچ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ماضی میں افغان تماشائیوں کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا، کیا گارنٹی ہے ایسا دوبارہ نہیں ہوگا، اس حوالے سے افغان حکام کا کہنا ہے کہ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ایسا نظام نافذ کیا جارہا ہے کہ دونوں ملکوں کے شائقین ایک جگہ نہیں بیٹھ سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکام نے دوسری ضمانت یہ دی کہ گراؤنڈ میں ناخوشگوار واقعہ ہمارا یہ افغانستان کا ایشو نہیں ہے، اس حوالے سے شارجہ کی انتظامیہ نے پہلے سے ہی سخت فیصلے کررکھے ہیں، خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
namak haram afghani nahin bulke pakistan fauj hai Army General actualy !!! pehle Afganistan ko tabah kar dya aur aab pakistan ko tabah kar dya.
 

Back
Top