پاک امریکا تعلقات میں 20 مارچ کو نئی تاریخ رقم ہوگی

biden1i1h13.jpg

پاک امریکا تعلقات میں نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے, 20 مارچ کو نئی تاریخ رقم ہونے کا امکان ہے,امریکی ریاست نیو یارک کی اسمبلی میں 20 مارچ کو پاکستان کےلیے اہم قرار داد پیش ہوگی، جس میں نیو یارک کو سندھ اور پنجاب کی سسٹر اسٹیٹ بنانے کی سفارش کی جائے گی۔

امریکی ریاست کی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری سے تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھ جائے گا,نیو یارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس سسٹر اسٹیٹ قرار داد پیش کریں گے، وہ نومبر میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

سندھ اور پنجاب کی نگراں حکومتیں سسٹر اسٹیٹ پر آمادگی کا اظہار کرچکی ہیں، قرارداد کی منظوری کے بعد فل راموس اگلے ماہ پاکستان کا پھر دورہ کریں گے,نیو یارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے اس دورے کا مقصد سندھ اور پنجاب اسمبلی میں قرار داد کی منظوری ہوگا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، دفاع، تعلیم، زراعت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبوں میں موجودہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم ہاؤس ملاقات کی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، دفاع، تعلیم، زراعت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبوں میں موجودہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت معیشت کو مستحکم کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے میکرو اکنامک اصلاحات پر توجہ دے گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار پر بھی روشنی ڈالی جو پاکستان میں ترجیحی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں غزہ اور بحیرہ احمر کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت شامل ہیں۔ ملاقات میں وزیراعظم نے امریکی سفیر سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی پرزور طریقے سے اٹھایا۔

وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہے۔
 
cisco

MPA (400+ posts)
جس میں نیو یارک کو سندھ اور پنجاب کی سسٹر اسٹیٹ بنانے کی سفارش کی جائے گی۔

fine by people, At least officially slaves. NaPak Fauj already sold.
NaPak Fauj traitors Jin Da Baad in hell
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
کیا بیس تاریخ کو ایٹمی اثاثے نیوٹرلائز کرنے اسرائل کو تسلیم
کرنا کشمیر سے
دستبرادری اور انڈیا کی بالا دستی تسلیم کرنے کا معاہدہ ہونے جارہا ہے یا پھر
نیو یارک سے ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ یہاں شفٹ ہو نے جارہی ہے ورلڈ ٹریڈ سنٹر تو مرحوم ہو چکا اپنی آس پاس کی ساری سٹریٹس کے ساتھ ؟
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پنجاب میں لاہور کے ساتھ راوی کے ساتھ ساتھ بروکلین اور ہارلم بھی شفٹ ہورہا ہے
اس کو کہتے ہیں۔ چھنکنا وجانا
 
ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
...ek qadam aur aagay barho America aur Pakistan ko apnay mulk ka ek Sooba bana do.
Phir us k baad ...paisa hi paisaa
Seeta Aur Geeta Money GIF
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Goberseas ko aik bar phir umeed hogi ke do province tootne wale hain. Poor suckers...

😂
😂
Pakistani generals are slaves of America.Bajwa traitor slowed down CPEC.He wanted to move away from China.America will screw Pakistan again as it has down through out history.
 
انقلاب

ششٹر سٹی