
بہاولپور یونیورسٹی کے پروفیسر علی سفیان کے خلاف فوج پر تنقید کرنے کی پاداش میں124 اے کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پروفیسر علی سفیان نے پاک فوج پر طنز کیا ہے اور انکی قربانیوں اور صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔اس نے کہا ہے کہ فوج کے پاس الیکشن کیلئے سیکیورٹی نہیں اور دشمن کو دھمکیاں دے رہے ہیں گھس کر مارنےکی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملزم جو ایک پروفیسر ہے ایسی پوسٹس سے نوجوان نسل کو ملک دشمن بنانا چاہتا ہےاسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے
https://twitter.com/x/status/1653683844795494400
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کی دفعات کو ڈیکورین لاء قرار دیا ہے اور یہ قانون کالعدم قرار دے چکی ہے
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہر سے بھی ایک پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس نے طنز کیا تھا کہ الیکشن کیلئے سیکیورٹی نہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں گھس کر مارنے کی۔
https://twitter.com/x/status/1652348255227850754
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bahahapahah.jpg