
طلباء نے پاکستان آرمی کی ذمہ داریوں اور ان کی قربانیوں سے آگاہی فراہم کے لیے سیالکوٹ گیریژن میں ایک دن گزارا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے 7 تعلیمی اداروں کے 470 طلباء کے علاوہ 31 فیکلٹی ممبران نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور دن گزارا جہاں انہیں فوجی ذمہ داریوں بارے بریفنگ دی گئی، طلباء نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور قومی پرچم لہرایا۔ طلباء نے سیالکوٹ گیریژن میں پاک فوج کے اہم ترین شعبوں کا دورہ کیا اور فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
سیالکوٹ کینٹ کا دورہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کی طرف سے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور طلباء نے پھول نچھاور کیے۔ طلباء نے سیالکوٹ کینٹ میں فوجی سازوسامان کی لگائی گئی نمائش کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا جبکہ پاک آرمی کی طرف سے دورہ کرنے والے طلباء کیلئے بیند کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا اور تقریب کے اختتام پر طلباء میں سووینئرز تقسیم کیے گئے۔
طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیالکوٹ کینٹ کے دورے کو معلوماتی اور یادگار قرار دے دیا۔ ایک طالب علم نے کہا کہ میرا یہاں آنے کا تجربہ شاندار رہا، میں پاک آرمی کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں اس موقع پر ان شہداء کو سلیوٹ پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمارے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کی اتنی شاندار تقریب میں شرکت پر بہت خوش ہوں، پاک فوج کے جوان کٹھن ترین حالات میں بھی راتوں کو جاگ کر ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ ملک کی خواتین کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کریں اور بھائیوں کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائیں۔
سینئر صحافی خرم اقبال نے تقریب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ فوج میں شمولیت اختیار کریں، سیالکوٹ کے 7 تعلیمی اداروں کے طلباء کا پاک فوج کے ساتھ گزارے ایک دن میں اظہار خیال۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1750844313721049587
طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران کو انجینئر، ایئر ڈیفنس، آرٹلری، آرمرڈ، انفنٹری ودیگر ہتھیاروں سے آگاہی دی گئی، طلباء نے پاک فوج کے حربی طریقوں اور تربیتی معیار کو سراہا۔ طلباء نے معلوماتی سیشن اور پاک فوج کے طرز زندگی کا مشاہدہ کرنے کا موقع دینے پر ادارے کی تعریف کرتے ہوئے کا کہا پاک فوج کے ساتھ گزرا ہوا دن یادگار رہا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/garih11h34.jpg