پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے گرفتار

pak-111h.jpg


پاک فوج کے جعلی اکاؤنٹس بناکر سیاسی مقاصد حاصل کرنے والے ملزمان گرفتار ہوگئے ہیں، ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاک فوج کے سینئر افسران کے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جس کے بعد متعلقہ اداروں نے ان اکاؤنٹس کو چلانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جو میجر جنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ناموں سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس چلاتے اور ایک خاص بیانیہ کو فروغ دینے کی کوشش کرتے تھے، ملزمان سینئر افسران کا نام استعمال کرکے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے تھے کہ فوج ایک خاص سیاسی جماعت کو حمایت کرتی ہے۔
ffaai1.jpg


پی ٹی اے نے ان دونوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلا ک کردیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اکاؤنٹس چلانے والے افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔

agh11.jpg