پختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف

GnXjUqdWsAAMqNX


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی جب کہ نوجوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور قوم کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن اور قوم کی مثالی خدمت کو سراہا۔


https://twitter.com/x/status/1906682334948323795
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا:
"آپ کا عزم اور قربانیں نہ صرف ہمارے وطن کو محفوظ بناتی ہے بلکہ یہ قربانیاں پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا:
"ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔"

جنرل عاصم منیر نے جوانوں کی انتھک کاوشوں کا اعتراف کیا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا:
"امن واستحکام کے لیے شہدا کی قربانیاں ہماری کامیابیوں کی بنیاد ہے۔"
 

Azaadi

Minister (2k+ posts)
What is the point doing this drama all Pakistan knows he controls everything including government, police, media, election commission, at the moment all are illegally ruining country not public
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
No doubt about brave KPK people

But their civilian institutions are lacking behind and combating scourge of khwarjis
 

Back
Top